
ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ لاگو ہے، جو کہ 17 مئی کو ختم ہوگا، لیکن اس دوران وزارت داخلہ نے مینوفیکچرنگ کی صنعتوں کو دوبارہ شروع کرنے کو لے کر ہدایات جاری کیں ہیں، وزارت داخلہ نے کہا کہ یونٹ کو دوبارہ شروع کرتے وقت پہلے ہفتے کو آزمائشی یا ٹیسٹ مدت کے طور پر لیں، تمام سیکورٹی اور پروٹوکول پر عمل یقینی بنائیں، زیادہ پیداوار کے لئے ہدف حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔
وشاکھاپٹنم واقعہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے بعد صنعتوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے ہدایات جاری کیں گئیں ہیں، لاک ڈاؤن کے بعد جب صنعت دوبارہ کھلیں تو صنعتی تنصیبات، کامگاروں کی حفاظت کے لئے تمام احتیاطی قدم اٹھائے جائیں، کارخانوں میں ہر دو تین گھنٹے میں صفائی کا انتظام یقینی بنانا ہوگا، خاص طور پر عوامی مقامات پر واقع فیکٹریوں کو اس کا انتظام کرنا ضروری ہوگا۔
وزارت داخلہ نے اپنی ہدایات میں کہا کہ کئی ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد ہو سکتا ہے کہ بہت سی فیکٹریوں کے حالات فوری کام شروع کرنے کے قابل نہ ہوں، فیکٹری کی پائپ لائنس، تنصیبات میں کوئی خرابی بھی ہو سکتی ہے، کیمیکل فیکٹری کی اسٹوریج ٹینک میں خطرہ ہوسکتا ہے، ایسے میں فیکٹریاں شروع کرنے سے پہلے انہیں ایک بار چیک ضرور کیا جائے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 May 2020, 1:40 PM IST