قومی خبریں

گنڈک ندی میں کٹان سے مقامی مکین خائف

گنڈک ندی کے آبی سطح میں کمی۔ بیشی کی وجہ سے سیلاب متاثرہ گاؤں کے لوگ کافی پریشان ہو رہے ہیں۔ دس گھنٹے میں گنڈک ندی کے ڈسچار میں 19800 کیوسک کی کمی آئی ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں کنڈک ندی میں لگاتار ہو رہی کٹان سے مقامی علاقوں کے مکین کافی خائف ہیں۔ نوڈل افسر پی گرو پرساد نے مقامی رکن اسمبلی اور افسروں کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں کاجائزہ لیا اور راحت رسانی میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

گرو پرساد نے سیلاب متاثرین سے مل کر ان کا حال جانا، گنڈک ندی میں جمعہ کی دیر رات والمیکی بیراج سے 23 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا تھا جس سے کھڈا علاقے کے بسنت پور اور مرچلوا گاؤں کے جنوبی ٹولہ و مشرقی ٹولے میں پھر پانی بھر گیا تھا۔ ہفتہ کو کسی طرح سے گھروں سے کیچڑ صاف کر کے لوگ راحت کی امید کررہے تھے کہ کٹان کا خطرہ دوبارہ شدید ہونے سے مقامی افراد کے ماتھے پر شکن کے بل دکھائی دینے لگے ہیں۔

Published: undefined

گنڈک ندی کے آبی سطح میں کمی۔ بیشی کی وجہ سے سیلاب متاثرہ گاؤں کے لوگ کافی پریشان ہو رہے ہیں۔ دس گھنٹے میں گنڈک ندی کے ڈسچار میں 19800 کیوسک کی کمی آئی ہے۔ اس وقت ندی خطرے کے نشان 96.00 سے 29 سینٹی میٹر نیچے بہہ رہی ہے۔

Published: undefined

بسنت پور گاؤں باشندہ کنہیا، کنتا، جواہر، کملا وتی کثوم کلی اور مرچہوا کے اوم پرکاش، بدری، شیوکمار وغیرہ نے آبدیدہ آنکھوں سے اپنا درد بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دن پہلے پانی نکل گیا تھا کیچڑ وغیرہ صاف کر کے اونچا مچان بنا کر سو رہے تھے کہ اچانک آنکھ کھولی تو گھروں میں پھر پانی بھر گیا تھا۔ اب سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا کیا جائے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع