مہنگائی ڈائن مار جات ہے: تیل، دال ، گڑ ‘چینی اور اناج سب مہنگے

سب سے زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ عالمی سطح میں گراوٹ کے باوجود گھریلو مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ رہا ہے ۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہنگائی کو لے کر پورے ملک میں زبر دست ہا ہا کار مچا ہوا ہے اور اس وقت وہی پرانا گانا ’مہنگائی ڈائن مار جات ہے‘ یاد آ رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے۔ غیرملکی منڈیوں میں گراوٹ کے باوجود گزشتہ ہفتے مقامی سطح پر مانگ بڑھنے سے دہلی ہول سیل کموڈٹی مارکیٹ میں خوردنی تیل میں 366 روپے فی کوئنٹل تک اچھال رہا اور دال ، گڑ ، چینی اور اناج مہنگے ہو گئے۔

تیل تلہن عالمی سطح پر ملائیشیا کے برسا ملائیشیا ڈیریویٹیوزایکسچینج میں پام آئل زیرجائزہ ہفتے کے دوران 25 رنگٹ کم ہو کر 4432 رنگٹ فی ٹن رہ گیا۔ وہیں دسمبر کا امریکی سویا آئل ایک سینٹ کم ہو کر اختتام پزیر ہفتے میں 59.01 سینٹ فی پاؤنڈ رہ گیا۔


عالمی سطح کی گراوٹ کے باوجود گھریلو مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ رہا ۔ سورج مکھی کا تیل 366 روپے ، سبزیوں کا تیل 146 روپے ، سرسوں کا تیل 74 روپے اور سویا ریفائنڈ 73 روپے فی کوئنٹل مہنگا ہوگیا جبکہ مونگ پھلی کا تیل 366 روپے فی کوئنٹل سستا ہوگیا ۔ تاہم زیر جائزہ ہفتے میں پام آئل کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔

اختتام پزیرہفتے میں سرسوں کا تیل 18388 روپے ، مونگ پھلی کا تیل 17582 روپے ، سورج مکھی کا تیل 17948 روپے ، سویا ریفائنڈ 15970 روپے ، پام آئل 12967 روپے اور سبزیوں کا تیل 13919 روپے فی کوئنٹل رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔