قومی خبریں

اسمبلی انتخابات: امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید، نتیجہ کے لیے 24 اکتوبر کا انتظار

مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل 7 بجے شروع ہو گیا، اس کے علاوہ 17 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انظام علاقہ کی 51 اسمبلی اور 2 لوک سبھا سیٹوں پر بھی رائے دہی کی جا رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سبھی امیدوار کی قسمت ای وی ایم میں قید، ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو

مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات اور کئی ریاستوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے بعد سبھی امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی ہے۔ اب 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ کون سی پارٹی یا کس امیدوار کو کامیابی حاصل ہوگی۔ اس درمیان ای وی ایم مشینوں کو سخت سیکورٹی میں رکھا جائے گا اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی نظر میں ای وی ایم پر رہے گی۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

مہاراشٹر: بی ایس پی لیڈر نے ای وی ایم پر پھینکا رنگ، لگائے نعرے، پولس نے کیا گرفتار

مہاراشٹر کے تھانے میں بی ایس پی لیڈر سنیل کھامبے نے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کے دوران ای وی ایم پر رنگ پھینک دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے ’ای وی ایم مردہ با‘ اور ’ای وی ایم نہیں چلے گا‘ جیسے نعرے بھی بلند کیے۔ بی ایس پی لیڈر کی اس حرکت کو دیکھ کر وہاں موجود پولس اہلکاروں نے انھیں پکڑ لیا اور قریب کے پولس اسٹیشن لے گئے۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

شام 6 بجے تک مہاراشٹر میں تقریباً 60 اور ہریانہ میں 65 فیصد ووٹنگ

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں ہو رہے اسمبلی انتخابات میں شام 6 بجے تک ہوئی ووٹنگ کا اعداد و شمار جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق مہاراشٹر میں 6 بجے تک 60.5 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جب کہ ہریانہ میں تقریباً 65 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ان دونوں ہی جگہ پر اب بھی لوگ قطار میں لگے ہوئے ہیں اور ووٹنگ جاری۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی ووٹ فیصد میں مزید اضافہ ہوگا۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

سوشل میڈیا پر ای وی ایم وائرل کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈر سمیت دو کے خلاف کیس درج

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے دو مختلف تھانہ کی پولس نے پیر کی سہ پہر اسمبلی حلقہ 248 پرتاپ گڑھ میں پولنگ کے دوران بوتھ پر ووٹ دیتے وقت ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈر سمیت دو ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔

ضلع اطلاعات افسر وجے کمار نے بتایا کہ پرزائڈنگ افسر کی شکایت پر بی جے پی یوا مورچہ کے ضلع صدر روی گپتا کے خلاف تھانہ سٹی کوتوالی میں اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر راجو یادو کے خلاف تھانہ کندھئی میں ای وی ایم کی ریکارڈنگ کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں پبلک ریپرزیٹیو کی دفعہ 128 ۔آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 و تعزرات ہند کی دفعہ 177/178 کے تحت کیس درج کیا گیا۔ روی گپتا نے اپنے بوتھ چلبیلہ و راجو یادو نے کندھئی مدھوپور کے بوتھ پر ووٹ دیتے وقت ای وی ایم کی ریکارڈنگ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے ۔انتظامیہ نے دونوں لیڈران کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

مہاراشٹر الیکشن: شام 4 بجے تک اوسطاً 44 فیصد ووٹنگ

ممبئی: ممبئی سمیت مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن جن کے لیے پولنگ جاری ہے، الیکشن کمیشن کی اطلاع کے مطابق صرف44 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے قبل صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی اور ابتدائی چار گھنٹوں میں 16 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی، لیکن پھر فیصد میں معمولی سا اضافی ہوا۔ ناندیڑ ساؤتھ میں سب سے کم 35 فیصد جبکہ اورنگ آباد سینٹرل اور ایسٹ میں بالترتیب 43 اور 40 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

مہاراشٹر میں تین بجے تک 43 فیصد ووٹنگ

ممبئی: مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لئے پیر کی صبح سات بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کے تحت دوپہر تین بجے تک 43 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کولہا پور میں 54.11 ، کولہا پور کے کار ویر علاقے میں سب سے زیادہ 62.47 فیصد ووٹنگ ہوئی اور سب سے کم ایچل کرنجی میں 43.1 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ ناگپور میں 40 فیصد، پنے میں 39.54 فیصد، لاتور میں 37.17 فیصد، رائے گڑھ میں 44.80 فیصد، سندھو درگ میں 44.37 فیصد، سانگلی میں 41.10 فیصد، بیڑ میں 47.11 فیصد، رتنا گری میں 45.76 اور وردھا میں 44.79 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

102 سالہ بیمار بزرگ نے ووٹ ڈال کر نظیر پیش کی

پنے: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں پیر کو ہوئی ووٹنگ میں پنے کے جہانگیر اسپتال میں داخل 102 سالہ بزرگ ووٹرحاجی ابراہیم نے ایمبولینس میں ووٹنگ مرکز پہنچ کر ووٹ ڈال کر مثال پیش کی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جب ابراہیم نے ووٹ ڈالنے کی ضد کی تو اسپتال کی جانب سے انہیں ایمبولینس مہیا کرائی گئی۔ پنے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نول کشور رام نے بڑی تعداد میں ووٹنگ ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ضلع کے 77.29لاکھ ووٹروں میں سے 70فیصد سے زیادہ لوگوں کے ووٹنگ میں حصہ لینے کی امید ہے۔ قصبہ پیٹھ اسمبلی حلقے میں اہلیا بائی ہائی اسکول پولنگ بوتھ پر 89سالہ بزرگ خاتون نے اپنے کنبے کی مدد سے ووٹ ڈالا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ اوار سینئر لیڈر شرد پوار نے ممبئی میں اپنا ووٹ ڈالا۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

’ای وی ایم کا ہر ووٹ بی جے پی کو‘ بیان دینے والے بی جے پی لیڈر کو نوٹس جاری

ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی امیدوار بخشش سنگھ کا ایک بیان کافی سرخیوں میں ہے جس میں انھوں نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ ای وی ایم کا ہر ووٹ بی جے پی کو جائے گا۔ ان کے اس بیان پر ہریانہ چیف الیکٹورل افسر انوراگ اگروال نے سخت نوٹس لیا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے بخشش سنگھ سے جواب مانگا تھا۔ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے وہ ایڈٹ کیا ہوا ہے۔ اس پورے معاملے کی الیکشن کمیشن جانچ کر رہا ہے۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

مہاراشٹر میں 1 بجے تک قریب 31 فیصد ہوئی ووٹنگ

مہاراشٹر میں انتخابی عمل جاری ہے خبروں کے مطابق 1 بجے تک تقریباً 31 فی صد ووٹنگ ہوئی۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

ہریانہ میں شروعاتی 4 گھنٹوں میں 22.8، مہاراشٹر میں 14.67 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی: ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں اور مہاراشٹر کی 288سیٹوں کے لئے پیر کو ہو رہی ووٹنگ میں شروعاتی چارگھنٹوں میں صبح 11 بجے تک تقریباً 22.38 اور 14.67فیصد ووٹنگ ہوئی۔ زبردست سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ اس دوران کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے پیر کو سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ ووٹنگ شام چھ بجے تک چلے گی۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

رامپور اسمبلی حلقہ میں فرضی پولنگ ایجنٹ گرفتار

لکھنؤ: اترپردیش کی 11 اسمبلی سیٹوں پر چل رہی ووٹنگ کے درمیان پولس نے رامپور اسمبلی حلقے میں ایک فرضی پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔ آفیشنل ذرائع کے مطابق رضا ڈگری کالج پونگ بوتھ سے پولس نے ایک فرضی ایجنٹ کو حراست میں لیا ہے۔وہ پولس کو اپنا شناختی کارڈ نہیں دکھا پایا ہے۔ وہیں ببنپوری پولنگ بوتھ پر گڑبڑی کرنے والوں کے ساتھ پولس اہلکار سختی برتتے ہوئے پولنگ بوتھ سے بھگا دیا۔ رامپور کے ڈی ایم آنجنے کمار سنگھ نے بتایا کہ دو مشتبہ افراد کو پولنگ بوتھ کے قریب سے حراست میں لیا گیاہے۔ جن میں ایک سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ شہزاد نگر اور سول لائنس تھانہ علاقے میں بھی پولس نے سات افراد کو پولنگ میں گڑبڑی مچانے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ پولس ان سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

ممبئی سمیت مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ۔ صبح 11 بجے تک صرف 6.5 فیصدپولنگ

ممبئی:عروس البلاد ممبئی سمیت مہاراشٹر کے 288 اسمبلی حلقوں میں آج صبح سات بجے سے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ شہر میں رات دیر گئے سے ہلکی بارش کی وجہ سے موسم خوش گوار ہوگیا ہے، جس کا سلسلہ دوروز سے جاری ہے۔ آج صبح 9 بجے سے آسمان کھل گیا اور تیز دھوپ نکل آئی ہے، چار گھنٹے بعد صبح گیارہ بجے تک مہاراشٹر بھر میں صرف 6.5 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

بہار ضمنی انتخاب میں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ جاری

بہار میں لوک سبھا کی ایک اور پانچ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کو لے کر پولنگ جاری ہے، سمستی پور لوک سبھا اور اسمبلی کی پانچ سيٹوں- کشن گنج، سمری بختیار پور، دروندا، ناتھ نگر اور بیلهر میں ضمنی انتخابات کے لئے صبح نو بجے تک سات سے آٹھ فیصد پولنگ ہوئی، چیف الیکشن افسر کے دفتر سے ملی معلومات کے مطابق سمستی پور لوک سبھا سیٹ پر صبح نو بجے قریب آٹھ فیصد پولنگ ہوئی ہے جبکہ کشن گنج، سمری بختیار پور، دروندا، ناتھ نگر اور بیلهر میں صبح نو بجے تک بالترتیب آٹھ فیصد، 11 فیصد، پانچ فیصد ، سات فیصد اور 9.76 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

اتر پردیش: پرتاپ گڑھ اسمبلی حلقے میں ای وی ایم خراب، ووٹنگ متاثر

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں گیارہ اسمبلی نشست پر ہو رہے ضمنی انتخابات کے دوران اسمبلی حلقہ 248 پرتاپ گڑھ میں پولنگ کے دوران جہاں بوتھ نمبر 350 سالہی پور میں ای وی ایم میں خرابی کے سبب گھنٹوں ووٹنگ متاثر رہی۔ وہیں صبح 9 بجے تک پولنگ محض 11 فیصد رہی۔

ضلع اطلاعات افسر وجے کمار نے بتایا کہ سالہی پور کے بوتھ نمبر 350 پر ای وی ایم کے خراب ہونے کے سبب کچھ دیر ووٹنگ متاثر رہی فوراً نئی مشین لاکر ووٹنگ شروع کرائی گئی۔ صبح 9 بجے تک پولنگ 11 فیصد رہی۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

میں سبھی شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ دیں: عامر خان

مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں اور بڑی بڑی ہستیوں نے اس درمیان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ممبئی کے باندرا ویسٹ واقع بوتھ پر مشہور و معروف اداکار عامر خان نے بھی ووٹ دینے کا اپنا حق استعمال کر لیا ہے اور اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں مہاراشٹر کے سبھی شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔“

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

اہم شخصیات نے کیا حق رائے دہی کا استعمال

مہاراشٹر اور ہریانہ میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور متعدد اہم شخصیات اپنا حق رائے کا استعمال کرنے کے لئے پولنگ مراکز پر پہنچ رہے ہیں۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان: بھوپیندر ہڈا

کانگریس رہنما اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا، ’’جے جے پی اور آئی این ایل ڈی کا ریاست میں کوئی وجود نہیں ہے اور مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمینا ہے۔‘‘

ہڈا نے کہا کہ اس مرتبہ کانگریس کی جیت ہوگی اور اکثریت کے ساتھ ان کی حکومت بنے گی۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

موہن بھاگوت نے ناگپور میں ڈالا ووٹ

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت مہاراشٹر کے ناگپور میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے کہا، ’’نتائج دو سے تین دن میں معلوم ہوجائیں گے، سیاست کے حوالہ سے سیاست داونں سے پوچھیں۔‘‘

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں، وزیر اعظم کی پیل

وزیر اعظم مودی نے رائے دہندگان نے بڑی تعداد میں پولنگ کی اپیل کی ہے- انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہریانہ اور مہاراشٹر قانون ساز اسمبلیوں کے لئے انتخابات ہو رہے ہیں۔ ہندوستان کے مختلف حصوں میں بھی ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ میری ان ریاستوں کے رائے دہندگان سے گزارش ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کے تہوار کو مزید تقویت دیں۔ مجھے امید ہے کہ نوجوان بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں گے۔‘‘

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز

مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل 7 بجے شروع ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی 17 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انظام علاقہ کی 51 اسمبلی سیٹوں اور 2 لوک سبھا سیٹوں پر بھی رائے دہی کی جا رہی ہے۔۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

مہاراشٹرا اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے پیر کو انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، اسمبلیوں کی 51 نشستوں اور 17 ریاستوں اور ایک مرکز کے علاقوں میں 2 لوک سبھا نشستوں پر بھی ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔ 288 مہاراشٹرا اور ہریانہ کی 90 اسمبلی نشستوں ، 17 ریاستوں میں لوک سبھا کی مزید 2 نشستوں اور ایک مرکز کی سرزمین کے لئے پیر کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ کی تیاری مکمل ہے۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Oct 2019, 7:10 AM IST