قومی خبریں

دہلی حکومت نے شراب پینے کی عمر 25 سے گھٹا کر 21 سال کی

ایک طرف جہاں کئی ریاستوں میں شراب پر پابندی عائد ہے وہیں دہلی میں کیجریوال حکومت نے اس کو مزید عام کرنے کے لئے نوجوان شراب پینے والوں کے لئے عمر کی حد گھٹا دی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

کیجریوال حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ان شراب پینے والے ان نوجوانوں کو خوش خبری دی ہے جن کو کم عمر کی وجہ سے شراب پینے کی اجازت نہیں تھی۔ دہلی کابینہ نے آبکاری پالیسی میں پیر کو تبدیلی کرتے ہوئے شراب پینے کے لئے نوجوانوں کی عمر 25 سے گھٹا کر 21 سال کردی ہے۔

Published: undefined

نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی دارالحکومت خطے میں شراب کی کوئی نئی دکان نہیں کھولی جائے گی۔ نئی دکان نہیں کھولی جائے گی لیکن نئے صارف ضرور تیار کر لئے گئے ہیں ۔ ویسے آ ج کل بہت کم عمر کے نوجوانوں میں شراب پینے کا چلن ہے لیکن پابندی کی وجہ سے ایک خوف تھا جو نئے فیصلے کے بعد ختم ہو جائے گا۔

Published: undefined

ایک طرف جہاں کئی ریاستوں میں شراب پر پابندی عائد ہے وہیں دہلی میں کیجریوال حکومت نے اس کو مزید عام کرنے کے لئے نوجوان شراب پینے والوں کے لئے عمر کی حد گھٹا دی ہے۔ اس سے دہلی حکومت کے سرکاری خزانہ کو ضروری تھوڑا فائدہ ہو گا کیونکہ کچھ نوجوانوں میں خوف ختم ہو جائے گا ۔

Published: undefined

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں دہلی میں واقع دکانوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ سرکاری طورپر چلائی جارہی ہیں۔

Published: undefined

مسٹر سسودیا نے کہا،’’حکومت شراب کی دکانوں کی یکساں تقسیم کو یقینی بنائے گی تاکہ شراب مافیاؤں کو کاروبار سے باہر نکالا جا سکے۔ محکمہ آبکاری میں اصلاحات کے بعد 20 فیصد کے محصول کے اضافے کا اندازہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined