قومی خبریں

کیجریوال کے الزام سے لیفٹیننٹ گورنر سخت ناراض، جھوٹی بیان بازی بند نہیں کرنے پر کارروائی کی وارننگ

وی کے سکسینہ نے کیجریوال کے الزام پر کہا ہے کہ ڈی ڈی اے نے نہ تو اس کالونی (شکور بستی) کی زمین استعمال میں کوئی تبدیلی کی ہے اور نہ ہی کوئی بے دخلی یا انہدامی نوٹس دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ونے سکسینہ (فائل) / تصویر ٹوئٹر / @CHAIRMANKVIC </p></div>

ونے سکسینہ (فائل) / تصویر ٹوئٹر / @CHAIRMANKVIC

 

دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی ماحول کافی گرم ہو چکا ہے۔ سبھی جماعتوں کے رہنماؤں کے ذریعہ بیان بازی اور الزام تراشی کا دور جاری ہے۔ اس درمیان سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شمال-مغربی دہلی ضلع میں شکور بستی کا دورہ کیا اور الزام لگایا کہ بی جے پی جھگی میں رہنے والوں کی فلاح کے بجائے زمین پر قبضہ کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ پر بھی زمین استعمال کا قانون تبدیل کرنے کا الزام لگایا۔ کیجریوال کے اس الزام سے وی کے سکسینہ کافی ناراض ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اسے جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے کیجریوال سے ایسا کرنے سے بچنے یا دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ڈی ڈی اے) کی کارروائی کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا۔ انہوں نے کیجریوال کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی اے نے نہ تو اس کالونی کی زمین استعمال میں کوئی تبدیلی کی ہے اور نہ ہی کوئی بے دخلی یا انہدامی نوٹس دیا ہے۔ سکسینہ نے کیجریوال پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر وی۔ کے۔ سکسینہ نے کہا " آج اروند کیجریوال شکور بستی کی جھگیوں میں گئے۔ وہاں انہوں نے جو بیان دیا، وہ پوری طرح سے جھوٹ ہے۔ 27 دسمبر کی ڈی ڈی اے کی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل جی نے اس زمین (شکور بستی کی زمین) کا لینڈ یوز بدل دیا ہے۔ ڈی ڈی اے نے نہ تو اس کالونی کا لینڈ یوز بدلا ہے اور نہ ہی کوئی بے دخلی یا توڑ پھوڑ کا نوٹس دیا ہے۔ کیجریوال جان بوجھ کر جھوٹ بول رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں"۔

ایل جی نے بتایا کہ ڈی ڈی اے کی میٹنگ میں عآپ کے ایم ایل اے موجود تھے۔ سکسینہ نے سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے جھوٹ بولنا بند نہیں کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined