قومی خبریں

اہم خبریں: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کا درد گنگا کی لہروں میں، چھپانا ممکن نہیں، راہل گاندھی

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر 

کورونا سے ہلاک ہونے والوں کا درد گنگا کی لہروں میں، چھپانا ممکن نہیں، راہل گاندھی

کورونا بحران کے سبب جان گنوانے والے افراد کی لاشیں گنگا میں تیرے کے معاملہ پر راہل گاندھی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنگا کی لہروں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے درد کی سچائی بہہ رہی ہے، جسے چھپانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کنبوں کو ہرجانہ فراہم کرنا انصاف کی سمت میں پہلا قدم ہوگا۔‘‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس کے مطابق ’نمامی گنگے پروجیکٹ‘ کے سربراہ نے یہ اعتراف کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران لاشیں گنگا میں بہائی گئی تھیں۔ مرکزی حکومت کے ‘نمامی گنگے پروجیکٹ‘ کے تحت گنگا کی صاف صفائی کا کام کیا جاتا ہے۔

Published: 24 Dec 2021, 9:47 AM IST

ہریدوار ’دھرم سنسد‘ سے اشتعال انگیز بیان بازی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے، پرینکا گاندھی

ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسند میں ہندتوادیوں کی جانب سے اشتعال انگیز بیان بازی اور دوسرے مذہب کے لوگوں کو قتل کرنے کے اعلان پر پرینکا گاندھی نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اس معاملہ پر شائع ایک انگریزی رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’’اس طرح سے نفرت پھیلانے اور تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔ ہمارے معزز سابق وزیر اعظم کو قتل کرنے اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے خلاف تشدد کو ہوا دینے کا کھلا اعلان کرنا قابل مذمت ہے اور یہ ہمارے ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔‘‘

Published: 24 Dec 2021, 9:47 AM IST

اومیکرون کے خطرے کے درمیان یوپی میں نائٹ کرفیو، شادی میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھنے کا حکم 

ملک بھر میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان یوپی میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت کے احکامات کے مطابق یوپی میں 25 دسمبر سے رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں صرف 200 مہمانوں کو ہی شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

Published: 24 Dec 2021, 9:47 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 6650 نئے معاملے، اومیکرون کے 358 کیسز کی تصدیق

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6650 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 7051 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 374 کی جانچ چلی گئی۔ اب ملک میں صرف 77516 کورونا کے کیسز ہی فعال رہ گئے ہیں۔ مجمودی طور پر 3 کروڑ 42 لاکھ سے زیادہ افراد شفایابی حاصل کر چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 79 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ ملک بھر میں اومیکرون کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 358 ہو گئی ہے۔

Published: 24 Dec 2021, 9:47 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Dec 2021, 9:47 AM IST