قومی خبریں

اہم خبریں: کرناٹک حجاب معاملہ کو سماج دشمن عناصر نے طول دیا، بی جے پی او بی سی مورچہ جنرل سکریٹری

بھارت میں حجاب تنازعہ: اب عالمی رخ اختیار کرتا ہوا
بھارت میں حجاب تنازعہ: اب عالمی رخ اختیار کرتا ہوا 

کرناٹک حجاب معاملہ کو سماج دشمن عناصر نے طول دیا، بی جے پی او بی سی مورچہ جنرل سکریٹری

بی جے پی کے او بی سی مورچہ کے جنرل سکریٹری یشپال سوورنا نے حجاب تنازعہ پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا، ’’حجاب کے معاملے کو سماج دشمن عناصر نے طول دیا تھا۔ ان طلباء کو دہشت گرد تنظیموں کی حمایت حاصل تھی۔ حکومت کو اس مسئلے پر ایسے عناصر کے خلاف متحرک فیصلہ لینا چاہیے۔ اس طرح کے مسائل انتظامیہ اور معیشت کو متاثر کریں گے۔‘‘

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST

’ہندوستان نے بحران زدہ سری لنکا کو 2 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن ایندھن بطور امداد فراہم کیا‘

کولمبو، سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سری لنکا کو دو الگ الگ کنسائنمنٹس کے ذریعے 36000 میٹرک ٹن پٹرول اور 40000 میٹرک ٹن ڈیزل بطور امداد فراہم کیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے بحران زدہ سری لنکا کو اب تک مجموعی طور پر 270000 میٹرک ٹن مختلف قسم کا ایندھن فراہم کیا جا چکا ہے۔

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منسوخ کرنے کے معاملہ میں سماعت کل تک کے لئے ملتوی 

پاکستانی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایوان میں لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو منسوخ کرنے کے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے مبینہ غیر آئینی فیصلے پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST

افغانستان کی مسجد میں نمازیوں پر دستی بم سے حملہ، 6 افراد زخمی

کابل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ آج سہ پہر کابل میں پل خشتی مسجد میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔ محکمہ کے مطابق دھماکہ مسجد میں نمازیوں پر پھینکے گئے دستی بم کی وجہ سے ہوا، اس واقعہ میں ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST

صدر پاکستان عارف علوی کا الیکشن کمیشن کو خط، عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا مطالبہ

پاکستان کے صدر عارف علوی نے ملک کے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ الیکٹورل باڈی سے عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کو کہے، جوکہ اتوار 3 اپریل سے 90 دنوں کے اندر اندر کرائے جانے ہیں۔

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST

جموں و کشمیر میں 2017 سے 2021 تک اقلیتی طبقہ کے 34 افراد کو قتل کیا گیا، وزیر مملکت نتیانند رائے

ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں کہا، ’’جموں و کشمیر میں سال 2017 میں مجموعی طور پر اقلیتی طبقہ کے 11 افراد کا قتل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2018 میں 3، 2019 میں 6 اور 2020 میں 3 افراد کا قتل کیا گیا۔ جبکہ سال 2021 میں اقلیتی طبقہ کے وابستہ 11 افراد کو قتل کیا گیا۔‘‘

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST

گورکھناتھ مندر حملہ کے ملزم مرتضیٰ عباسی کے استاد کا سراغ ملا!

یوپی کے گورکھپور میں گورکھناتھ مندر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے ملزم مرتضیٰ عباسی نے اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ تفتیش کے دوران مرتضیٰ عباسی کے استاد کا نام سامنے آیا ہے۔ اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ مرتضیٰ عباسی یمن کے امریکی امام انور الحلاقی کو اپنا استاد مانتے ہیں۔ اے ٹی ایس کو ملزم مرتضیٰ کے لیپ ٹاپ میں شام اور آئی ایس آئی ایس سے متعلق کئی ویڈیوز بھی ملے ہیں۔ یہ تمام ویڈیوز لیپ ٹاپ میں ڈاؤن لوڈ کی گئی تھیں۔

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST

عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، سی این جی کی قیمت میں بھی ہوا اضافہ

دہلی: عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ اندرپرستھ گیس لمیٹڈ نے دہلی میں سی این جی کی قیمت 2.5 روپئے فی کلو گرام بڑھا کر اس کی قیمت 66.61 روپئے فی کلوگرام کر دی ہے۔ غازی آباد، نوئیڈا اور گریٹر نواڈا میں CNG کی قیمت 69.18 روپے فی کلوگرام کر دی گئی ہے۔ گروگرام میں سی این جی کی قیمت 74.94 روپے فی کلوگرام کی گئی ہے۔

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST

چین کے صوبہ سیچوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بیجنگ: جنوب مغربی چین کے سیچوان صوبے کے یبن شہر کی جِنگ وین کاؤنٹی میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق بدھ کی صبح 7 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 تھی۔ اس کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 28.22 ڈگری شمالی عرض البلد اور 105.03 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Apr 2022, 8:40 AM IST