تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مانک ساہا تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ تریپورہ کے مبصر اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے ان کے نام کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو مزید نے کہا کہ مانک ساہا کو تریپورہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر بہت بہت مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور قیادت میں تریپورہ ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچے گاـ
Published: 14 May 2022, 8:50 AM IST
نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں لوگ ہفتہ کو شدید گرمی اور گرم لو کا سامنا کر رہے ہیں اور محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی ایسی ہی صورتحال کی پیش گوئی کرتے ہوئے 'اورینج الرٹ' جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی مقامات پر گرم لو کی پیش گوئی کی ہے اور دارالحکومت میں مختلف مقامات پر گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ نے کہا کہ آج آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک درجے زیادہ ہے، جب کہ صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی 62 فیصد تھی۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین درجے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔ تاہم، پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہنے کا امکان ہے۔
Published: 14 May 2022, 8:50 AM IST
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ کو اپنا استعفی سونپ دیا۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز بپلب دیب نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد وہ عہدہ سے دستبردار ہو گئے۔ اب بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد ہوگا، جس میں نئے وزیر اعلیٰ کے بارے میں بات چیت ہوگی۔ دریں اثنا، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کو تریپورہ میں مبصر مقرر کیا گیا ہے۔
Published: 14 May 2022, 8:50 AM IST
کشمیری پنڈتوں نے جموں و کشمیر میں چاڈورہ تحصیل آفس کے ملازم راہل بھٹ کے قتل کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے "ہم حفاظت چاہتے ہیں اور ہم یہاں محفوظ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔ ہمیں وہاں منتقل کریں جہاں ہم محفوظ محسوس کر سکیں، ہم کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ ہمارے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔‘‘
Published: 14 May 2022, 8:50 AM IST
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید عال نہیان جو جمعہ 13 مئی کو انتقال کر گئے، ان کے احترام میں حکومت ہند کی جانب سے ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے۔ دہلی کی مختلف سرکاری عماروں پر قومی پرچم سرنگوں نظر آ رہا ہے۔
Published: 14 May 2022, 8:50 AM IST
وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے کہا ’’وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لیے جیلوں کے تمام وی آئی پی کمروں کو جیل مینجمنٹ بلاکس میں تبدیل کر دیا جائے گا تاکہ جیل کے عملے کے کام کاج کو یقینی بنایا جا سکے۔ جیل میں غفلت برتنے کی صورت میں متعلقہ افسران کو جوابدہ بنایا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘
Published: 14 May 2022, 8:50 AM IST
وارانسی میں واقعہ گیان واپی مسجد کا سروے کرنے کے لئے ٹیم جائے وقعہ پہنچ چکی ہے۔ سروے کے لئے پہنچنے والی ٹیم کے ارکان کے موبائل فون جمع کرا لئے گئے ہیں جبکہ گڈولیا سے مندر کے 4 نمبر تک جانے والے راستہ کی تمام دکانیں پولیس نے بند کرا دی ہیں۔ دکانوں کو دوپہر ایک بجے تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: 14 May 2022, 8:50 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 May 2022, 8:50 AM IST