قومی خبریں

چارہ گھوٹالہ کے ایک معاملہ میں لالو یادو کی درخواست ضمانت منظور، رہا پھر بھی نہیں ہوں گے

چارہ گھوٹالہ میں سزا یافتہ آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کی چائی باسا ٹریزری کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے، تاہم لالو ابھی جیل سے رہا نہیں ہوں گے کیوں کہ دُمکا ٹریزری معاملہ میں سماعت باقی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار انتخابات کے درمیان راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لئے ایک خوشخبری آئی ہے۔ چارہ گھوٹالے میں سزا بھگت رہے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو چائی باسا ٹریزری کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم، لالو ابھی جیل سے باہر نہیں آ پائیں گے کیونکہ دُمکا ٹریزری کیس کی سماعت ہونی ابھی باقی ہے۔ خیال رہے کہ لالو نے چائی باسا ٹریزری کیس میں اپنی نصف سزا پوری کر لی ہے۔

Published: undefined

چائی باسا ٹریزری کیس میں لالو یادو نے نصف سزا پوری ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کے لئے درخواست دی تھی۔ گذشتہ سماعت میں سی بی آئی نے کہا تھا کہ آدھی سزا پوری ہونے میں ابھی 26 دن باقی ہیں۔ اس کے بعد کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ آج لالو یادو اس معاملہ میں لالو کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

Published: undefined

تاہم چائی باسا کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بھی لالو یادو کو جیل میں ہی رہنا پڑے گا، کیونکہ انہیں چارہ گھوٹالے کے دُمکا کیس میں سزا سنائی گئی ہے اور ابھی انہیں اس کیس میں ضمانت ملنا باقی ہے۔ دُمکا کیس میں لالو یادو کی نصف سزا نومبر میں مکمل ہوگی۔ لالو یادو کے وکیل امید کر رہے ہیں کہ نومبر کے بعد وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران لالو یادو کی ضمانت کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل لالو یادو کی چارہ گھوٹالہ کے تین مقدمات میں درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ لالو یادو فی الحال رانچی کے ریمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس سے قبل وہ ریمز کے پیئنگ وارڈ میں رہتے تھے لیکن کورونا انفیکشن کے پیش نظر انہیں ڈائریکٹر کے بنگلے میں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined