قومی خبریں

چارہ گھوٹالہ معاملہ میں لالو یادو کی ضمانت، رہائی پھر بھی نہیں ہوگی، جانیں کیوں!

چارہ گھوٹالہ سے وابستہ دیوگھر ٹریزری معاملہ میں لالو یادو کو رانچی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، انہیں 50-50 ہزار کے نجی مچلکہ پر بیل تو ملک گئی لیکن جانیں کہ وہ جیل سے رہا کیوں نہیں ہو پائیں گے!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چارہ گھوٹالہ سے جڑے ایک معاملہ میں لالو یادو کو راحت ملی ہے، رانچی ہائی کورٹ سے دیو گھر ٹریزری معاملہ میں ان کی عرضی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے لالو پرساد یادو کو 50-50 ہزار کے 2 نجی مچلکہ پر بیل دینے کا حکم سنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عالیہ نے لالو کو پاسپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

Published: undefined

لیکن عرضی ضمانت منظور ہونے کے باوجود لالو یادو فی الحال جیل میں ہی رہیں گے کیوں کہ چارہ گھوٹالہ سے جڑے تین معاملات میں وہ قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، لہذا دیوگھر ٹریزری معاملہ کے علاوہ دو دیگر معاملوں میں جب تک انہیں ضمانت نہیں مل جاتی ان کا جیل سے باہر آ پانا ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ لالو یادو نے گذشتہ مہینے 13 جون کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے عرضی داخل کی تھی۔ عدالت عالیہ نے 5 جولائی کو اس معاملہ کی سماعت کی اور عرضی گذار کو اپنا موقف پیش کرنے کا حکم دیا تھا اور آج یعنی 12 جولائی کو ان کی عرضی ضمانت کو منظور کر لیا گیا۔

Published: undefined

یاد رہے کہ لالو یادو کو چارہ گھوٹالہ سے جڑے دُمکا، دیو گھر اور چائی باسا ٹریزری معاملوں میں سی بی آئی کی عدالت نے سزا سنائی تھی۔ چائی باسا اور دُمکا ٹریزری معاملہ میں لالو کی درخواست ضمانت تاحال منظور نہیں ہوئی ہے۔ 6 جنوری کو رانچی کی ایک خصوصی عدالت نے دیو گھر سے 89 لاکھ 27 ہزار روپے کے غیر قانونی نکاسی (وڈراول) کے معاملہ میں لالو یادو کو ساڑھے تین سال کی قید اور 10 لاکھ کے جرمانہ کی سزار سنائی تھی۔

Published: undefined

عدالت نے لالو یادو سے دو سابق معاونین اور پی اے سی (پبلک اکاؤنٹنگ کمیٹی) کے اس وقت کے صدر کو 7 سال کی قید اور 20 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ جبکہ چائی باسا ٹریزری غبن معاملہ میں لالو پرساد یادو اور جگن ناتھ مشرا کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے 5-5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے لالو یادو پر 10 لاکھ اور جگن ناتھ مشرا پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Published: undefined

وہیں 19 مارچ کو دُمکا ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی معاملہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ اس معاملہ میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مشرا کو بری کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined