قومی خبریں

لکھیم پور تشدد: پارلیمنٹ میں اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ، راہل گاندھی نے پیش کیا التوا کا نوٹس

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں لکھیم پور کھیری تشدد اور اجے مشرا کے حوالہ سے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا ہے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

نئی دہلی: کسان تحریک کے معطل ہونے کے بعد اب اسی سے واستہ لکھیم پور کھیری سانحہ پر مرکزی حکومت مشکل میں آتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اس معاملہ پر ایس آئی ٹی کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا پر قتل کا مقدمہ چلائے جانے کی سفارش کرنے کے بعد حزب اختلاف نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حکومت پر حملہ بولا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں لکھیم پور کھیری تشدد اور اجے مشرا کے حوالہ سے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا ہے۔ وہیں دوسری طرف لکھنؤ میں یوپی اسمبلی اجلاس کے پہلے ہی دن سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے ارکان اسمبلی نے اس معاملہ پر زبردست ہنگامہ کیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا ’’ہم چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت اجے کمار مشرا کو برخاست کرے۔ راہل گاندھی اس موضوع پر آج ایوان میں اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری تشدد پر پارلیمنٹ میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے راہل گاندھی نے منگل کے روز بھی اس معاملہ پر حکومت کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ وہ لکھیم پور کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانا چاہتے ہیں لیکن حکومت اس پر بات رکھنے کا موقع نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ لکھیم پور پر ایس آئی ٹی کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ واقعہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت انجام دیا گیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا جن لوگوں نے اپنی جیپ کسانوں کے اوپر چڑھائی، ان کے پیچھے کون سی طاقت تھی؟ چھوٹ کسنے دی؟ کس طاقت نے ان لوگوں کو اتنے دن تک جیل کے باہر رکھا؟ راہل گاندھی نے کہا کہ اپنے وزیر کو برخاست نہ کرنا ناانصافی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ لکھیم پور تشدد کے ملزم آشیش مشرا سمیت تمام 14 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے سے پہلے تفتیشی افسر نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف غیر ارادتاً قتل کی دفعہ سمیت 3 دفعات کو ہٹا کر سازش کے تحت قاتلانہ حملہ کرنے جیسی سخت دفعات عائد کی جائیں۔ ضلع لکھیم پور سی جے ایم کورٹ نے اسے قبول کرتے ہوئے دفعات کو تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined