قومی خبریں

لداخ: چینی فوجیوں کی فائرنگ، ہندوستانی چوکیوں تک پیش قدمی کی کوشش، حالات انتہائی کشیدہ

ہندوستانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجیوں نے ان علاقوں کے قریب ہوائی فائرنگ کی ہے جہاں ہندوستانی فوج موجود ہے، نیز چین اپنے بیانات سے اپنے ملک اور پوری دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: ہندوستان نے ایل اے سی (حقیقی کنٹرول لائن) پر فائرنگ کے چین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ ہندوستانی فوجیوں نے نہیں بلکہ چینی فوجیوں نے کی ہے۔ ہندوستانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجیوں نے ان علاقوں کے قریب ہوائی فائرنگ کی ہے جہاں ہندوستانی فوج موجود ہے، نیز چین اپنے بیانات سے اپنے ملک اور پوری دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔ فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے حقیقی کنٹرول لائن کو نہ تو عبور کیا ہے، نہ ہی فائرنگ انجام دی ہے اور نہ ہی کوئی جارحانہ اقدام اٹھایا ہے۔

Published: undefined

فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہندوستان ایل اے سی پر امن برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ چین ایل اے سی پر اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستانی فوج نے ایل اے سی کو عبور نہیں کیا اور نہ ہی فائرنگ سمیت کوئی جارحانہ کارروائی انجام دی گئی۔‘‘

Published: undefined

فوج نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ شب کے واقعے کی بات کریں تو چینی فوجی ہماری پیشگی چوکیوں تک پیش قدمی کی کوشش کر رہے تھے۔ اس پر، دیگر چینی فوجیوں نے اس کا تعاقب کیا اور اپنے فوجیوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے پی ایل اے (چینی فوج) کے جوانوں نے فضا میں چند راؤنڈ فائر کیے۔‘‘

Published: undefined

چین کا بیان

چینی فوج کی مغربی کمان کے ترجمان سینئر کرنل جانگ شولی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شیپاو ماؤنٹین کے قریب پینگونگ جھیل کے جنوبی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی۔ اس اقدام سے ہندوستانی فوج نے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ چین نے کہا کہ ہندوستانی فوج فوری طور پر ایل اے سی سے اپنی فوج کو واپس ہٹائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined