قومی خبریں

کیشو موریہ خود ایک مافیا ہے، ایک وقت میں ان کے خلاف 16 مقدمات تھے :افضل انصاری

نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے مختار انصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کو لے کر اکھلیش پر حملہ کیا جس پر رکن پارلیمنٹ  افضل انصاری نے جوابی وار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے مختار انصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کو لے کر  سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش کو نشانہ بنایا۔ جس پر مختار کے بھائی اور رکن پارلیمنٹ  افضل انصاری نے جوابی وار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیشو موریہ خود ایک مافیا ہے، ایک وقت میں ان کے خلاف 16 مقدمات تھے اور وہ دفعہ 302 کے تحت ملزم ہیں۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق جب اکھلیش یادو سے کیشو پرساد موریہ کے اس تبصرہ کے بارے میں پوچھا گیا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ غنڈوں کی حمایت کرتی ہے، تو ایس پی سربراہ نے کہا تھا کہ ان (کیشو پرساد) سے بڑا مجرم کوئی نہیں ہو سکتا۔

Published: undefined

دراصل، اکھلیش یادو 7 اپریل کو آنجہانی مختار انصاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے غازی پور پہنچے تھے اور ان کے بڑے بھائی افضل انصاری کے ساتھ وہاں موجود لوگوں سے ملے تھے۔ ان کے جانے کے بعد افضل انصاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے اکھلیش یادو کو مغرور بتانے والے بیان پر جوابی حملہ کیا اور انہیں مافیا قرار دیا۔

Published: undefined

افضل انصاری نے کہا کہ 'کیشو موریا کے خلاف 16 مقدمات تھے، وہ 302 کا ملزم ہے اور خود ایک مافیا ہے، وہ اسمبلی انتخابات  ہار گئے لیکن  یہ وہ بے شرم لوگ ہیں جو ہارنے کے بعد بھی عہدہ قبول کرتے ہیں، ایسے لوگ لمبی لمبی باتیں کرتے ہیں۔

Published: undefined

آئندہ انتخابات کے بارے میں افضل انصاری نے کہا کہ چاہے کیشو پرساد موریہ ہو ں یا یوگی آدتیہ ناتھ یا مرکزی حکومت، عوام کے سامنے ان کا سحر ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں  نے پورے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ ای وی ایم، الیکٹورل بانڈز جیسے مسائل کو دبا دیا گیا۔

Published: undefined

جب میڈیا نے ڈپٹی سی ایم سے اکھلیش یادو کے مختار انصاری کے گھر جانے سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مختار انصاری ایس پی کی بیماری ہے اور بی جے پی پوری طرح سے صحت مند ہے۔ سماج وادی پارٹی ہمیشہ غنڈوں کی حمایت کرتی ہے۔

Published: undefined

کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ کیشو پرساد موریہ سے بڑا غنڈہ کون ہو سکتا ہے، اگر آپ کو کسی غنڈے کی تصویر نظر آئے تو اس کی بھی تصویر لگا دیں۔ اس وقت جمہوریت پر حملہ ہے۔ اس ملک کے عوام اس جمہوری حکومت کے خلاف ووٹ دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined