ممبئی میں حفاظ کرام میں باپ بیٹے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل

ایک مقتدی ڈاکٹر عمران کے بڑے بیٹے ساڈان حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ صابو صدیق انجنئیرنگ کالج میں زیر تعلیم ہیں جبکہ چھوٹا بیٹا حسان فقہ کی تعلیم حاصل کررہا ہے اور عالم بن چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ماہ رمضان المبارک انتہائی تیزی سے گزر گیااور ممبئی شہر میں بیشتر مساجد میں قرآن مجید مکمل ہونے کے بعد کل سے سورۃ تراویح کاآغاز ہوگیاہے،عروس البلاد کی کئی مساجد ایسی ہیں ،جہاں والد،بیٹے اور کہیں کہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ حفاظ بھی تراویح میں کلام پاک سنارہے تھے۔

جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں کے علاؤہ شہر میں چالیس پچاس کلومیٹر کے علاقے میں ایسے مقامات واقع ہیں،جہاں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں اور کئی مشہور مساجد،مدارس اور مزارات بھی پائے جاتے ہیں۔ان میں سے جنوب وسطی ممبئی کاانٹاپ ہل شیخ مصری ،وڈالا بھی ہیں۔یہاں کی حضرت بھٹکلی شاہ درگاہ مسجد اور مدرسے کے ناظم مولانا حافظ صادق احمد تقریباً 37 سال سے تراویح پڑھا رہے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔امام اور خطیب مولانا شاہد کے گزشتہ سال انتقال ہونے کے بعد ان کی ذمہ داری بڑھ گئی ہیں جبکہ حضرت شیخ مصری مسجد کے امام وخطیب مولانا محمد عبدل شیخ بھی تین عشرے سے تراویح کی نماز پڑھا رہے ہیں،پہلے کنگ سرکل مسجد میں امامت کرتے تھے اور تقریباً سات برس سے شیخ مصری مسجد کے امام اور حافظ ہیں۔


انٹاپ ہل کے حاجی اسماعیل حاجی الانا سینی ٹوریم کی مسجد کو حال میں 45 ،سال ہوچکے ہیں۔یہ عجیب اتفاق ہے کہ امام وخطیب مسیح الدین امامت کے ساتھ ساتھ گزشتہ 13 ،برس سے نماز تراویح پڑھا رہے ہیں ،ان کے والد مصلح الدین یہان کے موذن اور نائب امام ہیں اور دودہائی سے فرائض انجام دے رہے ان دوسرے بیٹے حافظ منورالدین،حافظ مصباح الدین بھی اپنے بڑے بھائی مسیح الدین کے ساتھ تراویح کی نماز پڑھا تے ہیں جبکہ چوتھے بھائی صلاح الدین ، بھی حفظ کر کے ہیں اور انہیں بھی موقعہ دیاجاتا ہے ۔امام صاحب کے بیٹے ابوبکرنے بھی کمسنی میں 20سہ پارے حفظ کرلیے ہیں۔

حاجی اسماعیل حاجی الانا سینی ٹوریم مسجد میں سابق کارپوریٹر نیاز احمد ونو کے صاحبزادے حافظ سفیان بھی نماز تراویح پڑھاتے ہیں جوکہ 2017 میں وارڈ 179 سے کانگریس کے ٹکٹ پر جیت کرآئے تھے،سفیان ونو 1990 کے عشرے سے لڑکپن کے زمانے سے کلام پاک سناتے رہے ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری وساری ہے جبکہ ان کا بیٹا بھی حفظ کررہاہے۔ ایک مقتدی ڈاکٹر عمران کے بڑے بیٹے ساڈان حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ صابو صدیق انجنئیرنگ کالج میں زیر تعلیم ہیں جبکہ چھوٹا بیٹا حسان فقہ کی تعلیم حاصل کررہا ہے اور عالم بن چکا ہے۔اس مسجد میں کئی نوجوان دینی تعلیم کے ساتھ ہی عصری تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔