قومی خبریں

کیرالہ: طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد کی تفصیلات جاری

ملپورم ضلع ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے گوپال کرشنن نے ہفتہ کے روز ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 مسافروں کے نام اور تفصیلات جاری کیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کوزیکوڈ: کیرالہ میں کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر پیش آئے طیارہ حادثے میں 18 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو ملپورم اور کوزیکوڈ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ملپورم ضلع ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے گوپال کرشنن نے ہفتہ کے روز ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 مسافروں کے نام اور تفصیلات جاری کیں۔ مرنے والوں کے نام ، عمر اور رہائش گاہ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. محمد ریاض وی پی (24) - پلککڑ

  2. شہیر سید (38) ۔ملپپورم

  3. لیلاٰ بی کے وی (51) - ملپپورم

  4. راجیو چیرککاپرمبلم (61) - کوزیکوڈ

  5. منال احمد (25) - کوزیکوڈ

  6. شرف الدین (35) - کوزیکوڈ

  7. جانکی کنوتھ (55) - کوزیکوڈ

  8. احسن محمد چیمبئی (1) - کوزیکوڈ

  9. شانتا مرککات (59) - ملپپورم

  10. اکھلیش کمار (ایئر انڈیا ایکسپریس)

  11. دیپک وسنت ساٹھے (ایئر انڈیا ایکسپریس)

  12. سدھیر ویرئیات (45) - ملپپورم

  13. شائستہ فاطمہ (2) - ملپپورم

  14. رامیا مرلیتھرن (32) - کوزیکوڈ

  15. عائشہ دعا (2) - پلککڑ

  16. سیواتمیکا (5) - کوزیکوڈ

  17. شینوبیا (40) - کوزیکوڈ

  18. شاہرہ بانو (29) کوزیکوڈ

Published: undefined

واضح رہے کہ دبئی سے آ یا ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ جمعہ کی شام 19:41 بجے ہوئی اڈے کے رن وے 10 سے پھسل کرحادثے کا شکار ہو کر دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارے میں 174 مسافر، 10 شیرخوار بچے، دو پائلٹ اور عملے کے دیگر پانچ افراد سوار تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined