قومی خبریں

کیرالہ: دو دن سے پہاڑ پر پھنسے بابو کو فوج نے سخت مشقت کے بعد باہر نکالا

کیرالہ کے بابو نے دو ساتھیوں کے ساتھ چیراڈ پہاڑی کی چوٹی پر جانے کا فیصلہ کیا تھا، دیگر دونوں افراد واپس لوٹ آئے مگر بابو نے چوٹی کی چڑھائی جاری رکھی اور وہیں پھنس گیا، اب اسے باہر نکال لیا گیا ہے

تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی 

ترواننت پورم: کیرالہ کے پلکڈ علاقہ میں ملمپوزا کی پہاڑیوں پر دو دن سے پھنسے نوجوان کو فوج نے بحفاظت نکال لیا ہے۔ پیر کے روز سے پھنسے اس نوجوان کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں لیکن راحتی عملہ اس تک کھانا پانی تک بھی نہیں پہنچا پا رہا تھا۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ہے کہ فوج کی ریسکیو ٹیم نوجوان سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

Published: undefined

نوجوان کو بچانے کے لئے کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی گئی تھی۔ دیگر کوششیں بھی کی گئی تھیں، تاہم پہاڑی کی چٹانوں میں پھنسے بابو کو آج صبح تک نکالا نہیں جا سکا تھا۔ ایک ویڈیو میں تقریباً 20 سال کا آر بابو ایک ٹی شرٹ اور شارٹ پہنے نظر آ رہا تھا۔ خطرناک حالت میں بیٹھا بابو کسی طرح ایک چھوٹی سی دراڑ میں اپنا توازن قائم رکھے ہوئے تھا۔

Published: undefined

ایک پریس بیان میں کہا گیا تھا کہ کوہ پیما اور ریسکیو آپریشن میں مہارت رکھنے والی ٹیمیں سڑک کے راستہ سفر کریں گی کیونکہ رات میں ہیلی کاپٹر سے سفر کرنا ناممکن ہے۔ قبل ازیں، کوسٹ گارڈ کی جانب سے کی گئی تمام کوششیں رائیگاں گئی تھیں۔ اس کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم نے بھی نوجوان تک پہنچنے کی کوشش کی تھی مگر وہ بھی ناکام رہی تھی۔

Published: undefined

راحتی عملہ کے ایک رکن نے میڈیا چینل کو بتایا کہ یہاں پر دن میں گرمی کافی تیز اور ناقابل برداشت ہوتی ہے، جبکہ رات کے بعد ہوا کافی سرد ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جنگلی جانوروں کا خطرہ بھی بنا رہتا ہے، جس سے راحت اور بچاؤ کے کام میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز