قومی خبریں

کیجریوال کا بی جے پی کو چیلنج ’ایم سی ڈی الیکشن جیت کر دکھاؤ، سیاست چھوڑ دیں گے!‘

اروند کیجریوال نے ایم سی ڈی انتخابات کے حوالہ سے بی جے پی کو چیلنج کیا ہے، کیجریوال نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر کرائیں اور جیت کر دکھائیں، ہم سیاست چھوڑ دیں گے

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ 

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انضمام کے فیصلے کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو وقت پر ایم سی ڈی الیکشن کر کے اور جیت کر دکھائیں، ہم سیاست چھوڑ دیں گے۔

Published: undefined

یوم شہدا کے موقع پر اروند کیجریوال نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے جو کچھ نظر آ رہا ہے وہ ایک طرح سے شہیدوں کی قربانی کی توہین ہے۔ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت دہلی میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کر رہی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اس بار بی جے پی کا صفایا ہونے والا تھا اور اپنی شکست سے بچنے کے لئے اس نے پہلے ریاستی الیکشن کمیشن پر الیکشن ملتوی کرانے کے لئے دباؤ ڈالا اور اب ایسی ترمیم لا رہے ہیں، جس کے ذریعے الیکشن کو کئی مہینوں تک ملتوی مؤخر کر دیا جائے، یہ بہت افسوسناک ہے۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ اگر اس ملک کے اندر الیکشن نہیں ہوں گے تو جمہوریت کیسے بچے گی، عوام کی آواز کیسے بچ سکے گی! آج سب سے زیادہ تکلیف بھگت سنگھ کی روح کو ہو رہی ہوگی، جنہوں نے پھانسی پر چڑھ کر اس ملک کو آزاد کرایا۔ کیا انہوں نے ملک کو اس دن کے لئے آزاد کرایا تھا کہ حکومت آئے گی اور الیکشن ہی ختم کر دے گی؟ اس ملک کے اندر عوام کو حکومت کا انتخاب کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ ہار جیت ہوتی رہتی ہے، آج آپ کسی ریاست میں جیت رہے ہیں، کسی ریاست میں کوئی اور جیت رہا ہے۔ چھوٹے سے ایم سی ڈی کے الیکشن میں اپنی شکست سے بچنے کے لئے اس ملک کے ساتھ مت کھیلو، شہدا کی شہادت اور آئین سے مت کھیلو!

Published: undefined

بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ آج کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تین میونسپل کارپوریشنوں کو متحد کرنا ہے، اس لئے انتخابات کو ملتوی کر رہے ہیں۔ کیا اس بنیاد پر انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں؟ کل گجرات میں الیکشن ہوں گے اور وہ مرکزی الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے کہ وہ گجرات اور مہاراشٹر کو ایک کرنے جا رہے ہیں، اس لئے گجرات میں الیکشن نہ کروائے جائیں۔ اگلی بار لوک سبھا کے انتخابات ہوں گے اور اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی ہار رہی ہے تو مرکزی الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا کہ وہ پارلیمانی نظام کو ختم کرکے صدارتی نظام لانے جا رہے ہیں، اس لئے انتخابات نہ کرائے جائیں!

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی خود کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کہتی ہے، سب سے بڑی پارٹی دہلی میں چھوٹی پارٹی سے خوفزدہ ہو گئی! دہلی کے ایک چھوٹے سے الیکشن سے گھبرا گئی، آپ کے اندر کیا ہمت ہے، آپ پر لعنت ہے۔ میں بی جے پی کو چیلنج کرتا ہوں، اگر آپ میں ہمت ہے تو وقت پر ایم سی ڈی الیکشن کرائیں اور جیت کر دکھائیں، ہم سیاست چھوڑ دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined