قومی خبریں

ایل این جے پی میں گھروالوں سے بات کرنے کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت : کیجریوال

ایل این جے پی ملک کا سب سےبڑا کووڈ اسپتال ہے جہاں دو ہزار بیڈ ہیں اور یہاں اب تک ایل این جے پی اسپتال میں 2700 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے 100 دن مکمل ہونے پر جمعرات کو ایل این جے پی اسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں اور نرسوں کی حوصلہ افزائی کی اور گھروالوں سے مریضوں کو بات کرنے کے لئے ویڈیو کانفرسنگ کی سہولت شروع کی ۔

Published: undefined

مسٹر کیجریوال نے صحافیوں سے کہا کہ ایل این جے پی اسپتال کو کورونا مریضوں کا علاج کرتے ہوئے آج 100 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ 17 مارچ کو ایل این جے پی کو کووڈ19 اسپتال قرار دیا گیاتھا۔

Published: undefined

ایل این جے پی پورے ملک کا سب سےبڑا کووڈ اسپتال ہے۔ یہ دو ہزار بیڈ ہیں۔ 17 مارچ سے اب تک ایل این جے پی اسپتال میں 2700 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ بغیر علامات والے مریض گھر پر ہی علاج کراتے ہیں لیکن جو مریض شدید طور پر متاثر ہیں ان کا علاج آسان نہیں تھا پھر بھی ڈاکٹروں نے بغیر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر یہاں دن رات کام کیا ہے۔ ایل این جے پی اسپتال کے ڈاکٹر اور نرس بہت اچھا کام کررہے ہیں۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایل این جے پی اسپتال میں ایک سب سے بڑی بات یہ ہوئی کہ پہلی مرتبہ یہاں پلازما تھریپی کا استعمال کیا گیا اور وہ کامیاب رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اب کورونا مریض سے اس کے کنبہ کے افراد ویڈیو کال پر بات کرسکتے ہیں۔اب ہر وارڈ میں ٹیب لگا دیئے گئے ہیں ۔ مریض کا رشتہ دار باہر قائم ٹیب کی مدد سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined