قومی خبریں

کشمیر: گلمرگ میں سرمائی کھیل 26 فروری سے شروع، تمام تیاریاں مکمل

وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سکی ریزارٹ گلمرگ میں 26 فروری سے 'کھیلو انڈیا' کے نام سے شروع ہونے جا رہے سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

سری نگر: وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سکی ریزارٹ گلمرگ میں 26 فروری سے 'کھیلو انڈیا' کے نام سے شروع ہونے جا رہے سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشہور سکی ریزارٹ گلمرگ میں 26 فروری سے شروع ہونی والی 'کھیلو انڈیا' سرمائی کھیلوں کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمائی کھیلوں کا یہ میگا ایونٹ 2 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ قومی سطح کی ان کھیلوں کا اہتمام جموں و کشمیر وینٹر گیمز ایسوسی ایشن کی طرف کیا جا رہا ہے جنہیں جموں وکشمیر سپورٹس کونسل اور وزارت یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کا اشتراک حاصل ہے۔

Published: undefined

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وزیر اعظم گلمرگ آئیں گے یا ویڈیو لنک کے ذریعے ان کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ دریں اثنا ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے اس حکمنامے کو منسوخ کیا ہے جس میں ان کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی گلمرگ کے ہوٹلوں میں پری بکنگ کو منسوخ کرنے کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو ہوٹلوں میں کمروں کی ضرورت کے پیش نظر پری بکنگ کے بارے میں جاری کئے گئے حکم نامہ کو منسوخ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے اس حکمنامے کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا: 'یہ گیمز ہمارے کلینڈر میں ایک خوش آئند اضافہ ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کھیلوں کو بہانہ بنا کر ہوٹل بکنگز کو منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے'۔

ادھر گلمرگ کے ہوٹل مالکان نے یہ میگا ایونٹ گلمرگ میں ہی منعقد کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور دیگر عہدیداروں و عملے کا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہوٹلوں میں ان کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور دیگر عہدیداروں وعملے کے لئے کمرے رکھے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ سیاحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ محکمہ گلمرگ ہوٹل مالکان اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کو اس میگا ایونٹ کے بحسن خوبی انعقاد کے لئے بھر پور تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کی میزبانی کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined