قومی خبریں

کشمیر: خوشگوار رہنے کے بعد 28 فروری سے موسم کے کروٹ بدلنے کا امکان

وادی کشمیر میں جمعرات کے روز دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہا۔ مطلع پر بادل کے ٹکڑے بھی چھائے رہے اور آفتاب بھی، دن میں بیشتر اوقات باہر نکل کر لوگوں کو دھوپ سے محظوظ کرنے میں کامیاب ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں ماہ رواں کے دوران موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے 28 فروری سے برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں 28 فروری کی شام سے 29 فروری کی شام تک میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل کے زوجیلا، دراس اور زنسکار جیسے مقامات پر بھی 29 فروری کو برف باری متوقع ہے۔

Published: undefined

موصوف ناظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں 29 فروری کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جس کے باعث سری نگر۔ جموں شاہراہ پر رام بن بانہال سیکٹر میں مٹی کے تودے بھی گر سکتے ہیں۔ دریں اثنا وادی کشمیر میں جمعرات کے روز ہی دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہا۔ مطلع پر بادل کے ٹکڑے بھی چھائے رہے اور آفتاب بھی دن میں بیشتر اوقات باہر نکل کر لوگوں کو دھوپ سے محظوظ کرنے میں کامیاب ہوا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں شبانہ اور دن کے درجہ حرارت میں بتدریج بہتری درج ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور آفاق صحت افزا مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2.5 ڈگری سینٹی اور 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined