قومی خبریں

کرناٹک: کانگریس کے عشائیہ میں 3 بی جے پی اراکین اسمبلی کی شرکت کے بعد سیاسی ہلچل شروع

کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ بی جے پی اراکین اسمبلی نے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا، وہ بدھ کی شب صرف عشائیہ میں شامل ہوئے تھے۔

کانگریس۔ بی جے پی، تصویر آئی اے این ایس
کانگریس۔ بی جے پی، تصویر آئی اے این ایس 

کرناٹک میں ایک نئی سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے جو بی جے پی کے لیے پریشان کرنے والی ہے۔ دراصل کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد بدھ کی شب عشائیہ کا نظم تھا جس میں بی جے پی کے تین اراکین اسمبلی کی شرکت ہوئی۔ اس خبر کے پھیلتے ہی کرناٹک میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی اور کرناٹک بی جے پی صدر بی وائی وجیندر کا بیان بھی منظر عام پر آیا۔ انھوں نے کانگریس کے عشائیہ میں اپنے تین اراکین اسمبلی کے شامل ہونے کو سنگین معاملہ قرار دیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ان اراکین اسمبلی سے وضاحت مانگیں گے جو کانگریس کے عشائیہ میں شامل ہوئے تھے۔

Published: undefined

اس معاملے میں کانگریس کے ریاستی صدر اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی اراکین اسمبلی نے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا، وہ ان کی دعوت پر بدھ کی شب صرف عشائیہ میں ہی شامل ہوئے تھے۔ وہ کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں آخر کیوں آئیں گے، وہ ہماری پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں ہی نہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی اراکین اسمبلی ایم ٹی سوم شیکھر، شیورام ہبار اور ایچ وشوناتھ کانگریس کے عشائیہ میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے کرناٹک کی سیاست میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ سیاسی گلیاروں میں چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2024 لوک سبھا انتخاب سے قبل یہ سبھی کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ