قومی خبریں

کرناٹک: نماز ادا کرتے ہوئے کورونا پروٹوکول پر عمل کریں، علمائے دین

کھاجی الحاج تواکا احمد مسلیار نے کہا کہ سبھی کو ماسک پہننا لازمی ہے اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنا چاہیے، نیز کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہیے۔

علامتی تصویر / آئی اے این ایس
علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

منگلورو: ریاستی حکومت پر مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد، جنوبی کنڑ ضلع کھاجی اور اڈوپی میں مسلم فیڈریشن نے لوگوں سے مسجدوں میں نماز ادا کرتے وقت کورونا سے متعلق رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

کھاجی الحاج تواکا احمد مسلیار نے کمیونٹی کے ارکان سے مسجد میں نماز کے لئے آنے سے قبل گھر سے وضو کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے گھر سے جانمازلانے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننا لازمی ہے اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنا چاہیے، نیز کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

اڈوپی ضلع مسلم فیڈریشن نے کہا ہے کہ تمام ارکان کو چاہیے کہ وہ کورونا کی وبا سے لڑنے کے لئے اصولوں پر عمل کرنے کے لئے دیگر لوگوں کو ترغیب دیں۔ فیڈریشن کے چیئرمین ابراہیم صاحب کوٹا نے مسجدوں میں سماجی دوری برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں اس تعلق سے ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔‘‘ ریاست کے فرقہ وارانہ طور پر حساس ساحلی علاقوں میں روحانی اور طبقہ کے لیڈران کی جانب سے کووڈ کے پھیلاؤ کی روک تھام میں قیادت کرنے کے اقدام کا استقبال کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined