قومی خبریں

کرناٹک میں دسویں درجہ کی طالبہ کو قومی ترانہ گاتے وقت آیا ہارٹ اٹیک، موت سے سبھی صدمے میں

طالبہ کا نام پیلیشا بتایا جا رہا ہے جس کی عمر 16 سال تھی، جس اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ چامراج نگر ضلع کے گنڈلوپیٹ میں واقع ہے۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر 

کرناٹک کے چامراج نگر میں بدھ کی صبح ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا۔ یہاں ایک اسکول میں صبح کے دعائیہ جلسہ کے دوران قومی ترانہ گاتے وقت ایک طالبہ کی موت مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہو گئی۔ اسکول انتظامیہ سے جڑے لوگوں نے طالبہ کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ طالبہ کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس اسکول پہنچی اور واقعہ کی تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ پولیس نے طالبہ کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

مہلوک طالبہ کا نام پیلیشا بتایا جا رہا ہے جس کی عمر تقریباً 16 سال تھی۔ جس اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ چامراج نگر ضلع کے گنڈلوپیٹ میں ہے۔ طالبہ یہاں دسویں کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق روزانہ کی طرح صبح میں بدھ کو اسکول کا دعائیہ جلسہ ہو رہا تھا، سبھی بچے قومی ترانہ گا رہے تھے اسی دوران مذکورہ طالبہ کی طبیعت بگڑ گئی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق شروع میں اسکولی اساتذہ کو لگا کہ شاید اسے چکر جیسا کچھ ہوا ہے، لیکن بعد میں پیلیشا کی طبیعت بگڑنے لگی۔ اس کے بعد اساتذہ نے طالبہ کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن کچھ دیر بعد ہی اس کی موت ہو گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں لگتا ہے کہ طالبہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

Published: undefined

طالبہ کے تعلق سے بتایا جا رہا ہے کہ اس کے والدین نہیں تھے۔ وہ ایک یتیم بچی تھی اور نرملا اسکول کے ہاسٹل میں رہتی تھی۔ اس حادثہ کے بعد سے اسکول میں ایک افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسکول کے اساتذہ اور بچے صدمے میں ہیں۔ اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ پیلیشا ایک ہونہار طالبہ تھی، وہ پڑھنے میں ذہین تھی۔ کسی کو بھروسہ نہیں ہو رہا ہے کہ پیلیشا اب اس دنیا میں نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined