
تصویر سوشل میڈیا
سونے کی اسمگلنگ کے معاملے میں بنگلورو کے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آرآئی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کنڑ اداکارہ رانیا راؤ کو کیمپ گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کے قبضے سے 14.8 کلوگرام سونا ضبط کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ رانیا اپنی لگاتار انٹرنیشنل دوروں کی وجہ سے ڈی آر آئی کی نظر میں تھیں۔ وہ 3 مارچ کی رات دبئی سے ایمیریٹس کی فلائٹ سے بنگلورو پہنچی تھی۔
Published: undefined
ڈی آر آئی کے افسروں نے بتایا کہ اداکارہ رانیا نے زیادہ تر سونا اپنے جسم میں پہنا ہوا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے کپڑوں میں گولڈ بارس (سونے کی چھڑیں) چھپا رکھی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رانیا ایک آئی پی ایس کی بیٹی ہے، جو حال میں کرناٹک پولیس کے ہاؤسنگ کارپوریشن کے ڈی جی پی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ڈی آر آئی کے مطابق ہوائی اڈے پر پہنچنے پر رانیا راؤنے خود کو ڈی جی پی کی بیٹی بتایا تھا اور خود کو گھر ڈراپ کرنے کے لیے مقامی پولیس اہلکاروں کو بلاتی تھیں۔ ڈی آر آئی اب اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ کیا ان پولیس اہلکاروں کی اسمگلنگ نیٹ ورک میں کوئی شمولیت تھی یا انجانے میں ان کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
Published: undefined
ڈی آر آئی نے یہ نوٹ کیا تھا کہ رانیا گزشتہ 15 دنوں میں چار بار دبئی کا سفر کر چکی ہیں۔ اس سے ایجنسی کو شک ہوا۔ ڈی آر آئی نے اداکار کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی شروع کردی۔ ایجنسی کو خفیہ جانکاری ملی کہ وہ اپنے ساتھ بڑی مقدار میں سونا لے کر دبئی سے بنگلورو آ رہی ہے۔ اس خفیہ اِنپٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایجنسی نے اداکارہ کا رانیا کو کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے ہی روک لیا اور ان کی تلاشی لی جس میں 14.8 کلوگرام سونا ان کے پاس سے ضبط ہوا۔ اس سونے کی بازار میں قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔
Published: undefined
منگل کی شام رانیا کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ جانچ افسروں کو شبہ ہے کہ وہ بنگلورو ہوائی اڈے کے ذریعہ فعال طور پر چل رہے ایک سونے کے اسمگلنگ گروہ کا حصہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رانیا فلم 'مانکیہ' میں کنڑ سپر اسٹار سدیپ کے ساتھ اپنے رول کے لے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے دیگر جنوبی ہند کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined