قومی خبریں

بدزبان کالی چرن مہاراج کو مل گئی ضمانت، مہاتما گاندھی کے لیے نازیبا الفاظ کا کیا تھا استعمال

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں گزشتہ 26-25 دسمبر کو منعقد ایک دھرم سنسد میں کالی چرن مہاراج نے مہاتما گاندھی کے خلاف ہتک آمیز الفاظ کہے تھے۔

کالی چرن مہاراج
کالی چرن مہاراج تصویر آئی اے این ایس

مہاتما گاندھی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے اور متنازعہ بیان دینے والے کالی چرن مہاراج کو ضمانت مل گئی ہے۔ کالی چرن کو تین مہینے بعد بلاسپور ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔ جسٹس اروند کمار چندیل کی عدالت نے جمعہ کے روز کالی چرن کو ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے بانڈ اور 50 ہزار ڈپازٹ کرنے کی شرط پر انھیں ضمانت دی ہے۔

Published: undefined

بلاسپور ہائی کورٹ نے جمعہ کو کالی چرن مہاراج کی ضمانت عرضی پر سماعت کی۔ اس دوران سرکاری وکیل نے ضمانت عرضی کے خلاف کہا کہ ’’ان کو اپنی حرکتوں کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اندیشہ ہے کہ ضمانت ملنے کی حالت میں جیل سے باہر آنے پر وہ فرقہ پرستی پھیلا سکتے ہیں۔‘‘ دوسری طرف کالی چرن کے وکیل نے کہا کہ ’’کتابوں میں لکھی ہوئی باتوں سے متعلق عوامی طور پر بیان دینا کوئی جرم نہیں ہے۔ کالی چرن 90 دنوں سے جیل میں بند ہے، اسے ضمانت کا حق ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں گزشتہ 26-25 دسمبر کو منعقد ایک دھرم سنسد میں کالی چرن مہاراج نے مہاتما گاندھی کے خلاف ہتک آمیز الفاظ کہے تھے۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر پرمود دوبے نے کالی چرن کے خلاف ٹیکراپارہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ اس کے بعد رائے پور پولیس نے کالی چرن کو مدھیہ پردیش سے 30 دسمبر کی صبح گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے کالی چرن جیل میں بند تھا۔ ضلع عدالت میں ضمانت نہیں ملنے پر کالی چرن نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined