قومی خبریں

پنڈت سرپنچ کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کی جائے: غلام احمد میر

غلام احمد میر نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو سے میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمیںوں، کارپوریٹروں اور پنچایتی ادارے سے وابستہ ممبران بشمول سرپنچوں و پنچوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو روز قبل نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے والے کانگریس سے وابستہ پنڈت سرپنچ اجے پنڈت کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو سے میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمیںوں، کارپوریٹروں اور پنچایتی ادارے سے وابستہ ممبران بشمول سرپنچوں و پنچوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

غلام احمد میر نے بدھ کے روز یہاں کانگریس کارکنوں کی طرف سے اجے پنڈت کی ہلاکت کے خلاف درج کیے گئے احتجاج کے موقع پر ان باتوں کا اظہار میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ جو اجے جی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے یہ گزشتہ دو تین ماہ میں پیش آنے والا دوسرا بڑا واقعہ ہے جن میں سرپنچوں یا پنچوں کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ ہم لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ہلاکت میں عدالتی تحقیقات کرائیں'۔

Published: undefined

موصوف صدر نے کہا کہ ہم اس سے قبل ایک اور سر پنچ پیر محمد رفیع کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں سے حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کہ ایک مخصوص علاقے میں ایک مخصوص گروپ کے لوگوں کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کے پیچھے کیا مقصد ہے۔ موصوف نے میونسپل چیئرمینوں، کارپوریٹروں، سرپنچوں اور پنچوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ علاقے میں پیر کی شام کو کانگریس سے وابستہ سرپنچ اجے پنڈت کو نامعلوم بندوق برادروں نے گھر کے باہر گولیاں برسا کر ہلاک کردیا۔ کانگریس کے مطابق مہلوک سرپنچ نے متعلقہ حکام سے کئی بار سیکورٹی کی فراہمی کی مانگ کی تھی لیکن انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined