قومی خبریں

اویسی کوجھٹکا، ایم آئی ایم کا سینئر رکن ترنمول کانگریس میں شامل

اویسی کو ماضی میں مغربی بنگال کی سیاست میں آنے کی کوشش کرنی چاہئے تھی اور اس وقت سیاست میں آنے کی کوشش کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس 
فائل تصویر آئی اےاین ایس  

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کو کل اس وقت ایک زبردست جھٹکا لگا جب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین مغربی بنگال یونٹ کے قائم مقام صدر عبدالکلام نے ریاستی اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل پارٹی کے کئی کارکنان کے ہمراہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد پارٹی ہیڈ کوارٹر میں کلام نے کہا کہ کئی سالوں سے مغربی بنگال میں پُرامن ماحول رہا ہےمگر اب اس ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اب مذہب کے نام پر بنگال کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے میں نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Published: undefined

اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اور ان کے حامی ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔ کلام نے کہا کہ اے آئی ایم آئی کو ماضی میں مغربی بنگال کی سیاست میں آنے کی کوشش کرنی چاہئے تھی اور اس وقت سیاست میں آنے کی کوشش کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غیر ضروری طور پر ووٹ کاٹے جائیں گے ، جس کی ضرورت نہیں ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس سال ریاستی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں ، اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما انور پاشا اپنے ساتھیوں سمیت ترنمول میں شامل ہوئے تھے۔ پارٹی کے سربراہ اسد الدین اویسی نے گزشتہ اتوار کو ریاست کا دورہ کیا تھا اور پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کی تھی۔

Published: undefined

دوسری جانب مغربی بنگال ایم آئی ایم کے کنوینر محمد ضمیرالدین نے کہا ہے کہ بنگال میں ایم آئی ایم کی کوئی کمیٹی نہیں ہے ۔عبدالکلام پارٹی میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے ۔ان سے متعلق غلط دعوے کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پارٹی کمزور نہیں ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined