قومی خبریں

کشمیر مسئلہ کے ذکر سے بچے جن پنگ، مودی سے عمران خاں کے دورے کا تذکرہ کیا

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خارجہ پالیسی کو خود مختار بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو کسی تیسرے ملک کے خیالات اور نقطہ نظر سے آزاد رکھنے کی ضرورت بھی قبول کی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

مهابلی پورم: وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے دو روزہ غیر رسمی میٹنگ میں بھلے ہی دہشت گردی اور مذہبی کٹرپن سے دونوں ممالک کے سماج کو محفوظ رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا لیکن کشمیر مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

Published: undefined

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جن پنگ نے اگرچہ پی ایم مودی سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ چین دورے کے سلسلے میں بات چیت ضرور کی۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت میں جموں و کشمیر کی صورتحال کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ جن پنگ نے اگرچہ عمران خان کی بیجنگ دورہ کا ذکر کیا جسے وزیر اعظم نے’سن لیا‘۔

Published: undefined

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ بات چیت میں جموں و کشمیر کو لے کر کوئی ذکر نہیں ہوا۔ اس بارے میں ہندوستان کا موقف چین کو پہلے سے ہی پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خارجہ پالیسی کو خود مختار بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو کسی تیسرے ملک کے خیالات اور نقطہ نظر سے آزاد رکھنے کی ضرورت بھی قبول کی۔

Published: undefined

بین الاقوامی امور میں دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی فورم پر تعاون بڑھانے کی ضرورت محسوس کی اور عالمی تجارتی تنظیم میں اصلاحات، موسمیاتی تبدیلی کی کوششوں اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کے بارے میں بات ہوئی. دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کے مسئلے پر بھی بحث ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined