قومی خبریں

جھارکھنڈ: سرائے کیلا میں نکسلیوں نے کیا آئی ای ڈی دھماکہ، 11 جوان زخمی

سیکورٹی اہلکار لمبی دوری کی گشت پر تھے جب ان کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں آ گئی۔ دھماکہ کے بعد نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر گولی باری بھی کی۔ جواب میں سیکورٹی فورسز نے بھی ان پر حملہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جھارکھنڈ میں نکسلیوں کا تشدد کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ نکسلیوں نے سرائے کیلا ضلع کے کچائی میں جنگلوں میں آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ اس دھماکہ میں 11 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکہ میں کوبرا کے آٹھ جوان اور ضلع پولس کے تین اہلکار شامل ہیں۔ پولس نے اس آئی ڈی دھماکہ اور نکسلیوں کے ذریعہ کی گئی گولی باری کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

پولس کے مطابق سیکورٹی اہلکار طویل دوری کی گشت (ایل آر پی) پر تھے جب ان کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں آ گئی۔ دھماکہ کے بعد نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر گولی باری شروع کر دی۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جواب میں گولی چلائی۔ زخمی جوانوں کو علاج کے مقصد سے رانچی کے لیے ائیر لفٹ کیا گیا ہے۔ کچھ جوانوں کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

فی الحال علاقے کی گھیرابندی کر دی گئی ہے۔ بڑی تعداد میں سیکورٹی فورس آئی ای ڈی بلاسٹ والی جگہ پر موجود ہے۔ گولی باری کے بعد نکسلی موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ جنگل میں سیکورٹی اہلکار نکسلیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل اپریل کے مہینے میں چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا تھا۔ اس دھماکے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بھیما منڈاوی اور پانچ جوان شہید ہو گئے تھے۔ منڈاوی دنتے واڑا علاقے کے رکن اسمبلی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined