قومی خبریں

انتخابی نتائج کے درمیان جن سوراج پارٹی کے امیدوار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

جس سیٹ چندرشیکھر سنگھ جن سوراج پارٹی کے امیدوار تھے وہاں 29 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو ئی ہے۔ بی جے پی کے وشال پرشانت پہلے نمبر پر رہے۔ سی پی آئی ایم ایل کے مدن سنگھ دوسرے نمبر پر رہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر: سوشل میڈیا</p></div>

تصویر: سوشل میڈیا

 

 پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے درمیان جہاں کئی پارٹیاں اور لیڈران جشن میں ڈوبے ہوبے تھے وہیں ’جن سورج پارٹی‘ کے ایک امیدوار کی موت ہو جانے سے پارٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، تراری اسمبلی حلقے سے جن سوراج پارٹی کے امیدوار چندر شیکھر سنگھ دل کا دورہ پڑنے کے بعد پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے اور کل جمعہ کو ان کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ چندر شیکھر سنگھ کو تراری اسمبلی سیٹ سے 2,271 ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ بی جے پی کے وشال پرشانت نے جیت درج کی ہے۔ چندر شیکھرسنگھ کی موت کے بعد ان کا خاندان غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ 31 اکتوبر کو انتخابی مہم دوران انہیں پہلا دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس کے بعد انہیں پٹنہ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسی دوران جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے دوسرا دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

چندر شیکھر سنگھ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر تھے۔ وہ بنیادی طور سے کرموری گاؤں کے رہنے والے تھے۔ ان کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں تھا حالانکہ کمیونٹی میں ان کی مضبوط ساکھ تھی۔ جن سورج پارٹی کے قیام کے بعد وہ پرشانت کشور سے متاثر ہوئے اور پھر پارٹی نے انہیں الیکشن لڑنے کا موقع بھی دے دیا تھا۔اس خبر کے بعد گاؤں میں سوگ کی لہر وڑگئی۔ مقامی لوگ اسے علاقے کے لیے بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔ جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں کرموری لے جایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

Published: undefined

چندر شیکھر سنگھ کے خاندان کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ جس سیٹ چندرشیکھر سنگھ جن سوراج پارٹی کے امیدوارتھے وہاں 29 راؤنڈ میںووٹوں کی گنتی مکمل ہو ئی ہے۔ نتائج کے مطابق اس سیٹ سے بی جے پی کے وشال پرشانت 96,887 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ سی پی آئی ایم ایل کے مدن سنگھ 85,423 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ وہیں چندرشیکھر کو2,271 ووٹ ملے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined