قومی خبریں

جموں و کشمیر: راجوری میں ’ایل او سی‘ پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 افراد ہلاک

فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو در اندازوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

جموں: فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو در اندازوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے نوشہرہ کے لام علاقے میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر تعینات فوج کی لام بٹالین کے اہلکاروں نے در اندازی ہوتے ہوئے دیکھتے ہی ان کو روکنے کی کارروائی شروع کی۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران دو در انداز مارے گئے جن کی لاشیں سرحد کے آگے پڑی ہوئی دیکھی گئیں۔ دریں اثنا ایک فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے ایل او سی پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔ بیان میں کہا گیا: ’کاڈ کاپٹر کے ذریعے دو لاشیں دیھی گئیں اور علاقے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined