قومی خبریں

جموں وکشمیر حکومت ہر باشندے اور کمیونٹی کو ضرر پہنچانے پر بضد ہے: محبوبہ مفتی کا الزام

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’ انتظامیہ جموں وکشمیر کے ہر شہری اور کمیونٹی کو ضرر پہنچانے پر بضد ہے‘۔

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روکنے کے بعد اب جموں وکشمیر حکومت قومی شاہراہ پر قبائیلوں اور ان کے مویشیوں کی نقل و حمل میں مداخلت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ جموں وکشمیر کے ہر شہری اور کمیونٹی کو ضرر پہنچانے پر بضد ہے۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’قومی شاہراہ پر پھلوں سے بھرے ٹرکوں کو کئی روز تک جان بوجھ کر روکنے سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچا، کے بعد لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اب قبائیلوں اور ان کے مویشیوں کی نقل و حمل میں مداخلت کر رہی ہے‘۔ ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’ انتظامیہ جموں وکشمیر کے ہر شہری اور کمیونٹی کو ضرر پہنچانے پر بضد ہے‘۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ رام بن کے مطابق نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کو سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضلع مجسٹریٹ رام بن 24 ستمبر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’نقل مکانی کرنے والے خاندان توجہ کریں... قومی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اپنے مال و مویشیوں کو نوگام بانہال ٹاپ ٹنل سے آر ٹی سی گاڑیوں میں لے جائیں اور بانہال کے ایس ڈی ایم کے ساتھ رابطہ کریں‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined