قومی خبریں

جے شنکر اور بلنکن کا کواڈ کے ذریعہ ہند-بحرالکاہل خطہ میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

جے شنکر نے ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ ’’ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ روم میں جی- 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر بہت اچھی ملاقات ہوئی۔

تصویر ٹوئٹر @DrSJaishankar
تصویر ٹوئٹر @DrSJaishankar 

روم/نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان دو طرفہ میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں نے ہند-بحرالکاہل خطے میں باہمی کوشش اور کواڈ کے ذریعہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

دونوں نے ہفتہ کو روم میں جی 20 ایونٹ کے علاوہ ملاقات کی۔ جے شنکر نے ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کہا، کہ ’’ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ روم میں جی 20-چوٹی کانفرنس کے موقع پر بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ اس دوران اپنی شراکت داری سے متعلقہ امور کی ایک وسیع سیریز پر بات چیت کی۔

Published: undefined

ایک ٹوئٹ میں بلنکن نے بھی کہا کہ "میں نے ہند-بحرالکاہل تعاون کو دو طرفہ اور کواڈ کے ذریعہ مضبوط کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ڈاکٹر جے شنکر سے ملاقات کی۔ میں امریکہ-ہندوستان جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی توقع کرتا ہوں۔"

Published: undefined

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق دونوں سیاستدانوں نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کی کوششوں پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ان کی گفتگو کے دیگر موضوعات میں کورونا ویکسین کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پھیلانا، سی او پی 26 میں آب و ہوا کے تعلق سے اپنی حکمت عملی کو وسعت دینا، اپنے باہمی عزائم اور تعاون کو مضبوط بنانا شامل تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز