ایودھیا میں خاتون بینک افسر کی خودکشی، آئی پی ایس سمیت پولیس اہلکاروں پر اکسانے کا الزام

شردھا کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ شادی سے انکار کرنے کی وجہ سے ناراض ویویک شردھا کو بہت پریشان کرتا تھا اور بڑے افسران سے انہیں فون کروا کر پریشان کرتا تھا

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایودھیا: ایودھیا میں پنجاب نیشنل بینک کی خاتون افسر شردھا گپا نے ہفتہ کے روز خود کشی کر لی۔ شردھا گپتا کو خود کشی پر مجبور کرنے کے الزام میں آئی پی ایس آشیش تیواری سمیت تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شردھا گپتا نے ہفتہ کے روز اپنے کرایہ کے مکان میں دوپٹے کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے گی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شردھا کے سوسائڈ نوٹ میں لکھا تھا کہ ان کی خود کشی کے لئے آئی پی ایس آشیش تیواری، ہیڈ کانسٹیبل انل راوت اور ویویک گپتا کو ذمہ دار ہیں۔ ان کے بھائی ریتیش گپتا نے بتایا کہ گھر والوں نے انہیں گزشتہ رات فون کیا تو ان کا فون نہیں اٹھ سکا۔


گھر والوں نے سمجھا کہ شاید وہ سو گئی ہیں لیکن 10-12 مرتبہ فون کرنے پر بے جب فون نہیں اٹھا تو ان لوگوں کو بے چینی محسوس ہوئی اور انہوں نے مالک مکان کو فون کیا۔ انہوں نے چیک کرنے کے بعد بتایا کہ شردھا نے پھانسی لگا لی ہے۔ شردھا نے جن تین لوگوں کو خود کشی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا، ان میں آئی پی ایس آشیش تیواری کچھ سال قبل ایودھیا میں ایس ایس پی رہ چکے ہیں اور ویویک گپتا وہ شخص ہے جس سے شردھا کی شادی طے ہوئی تھی لیکن ویویک کا چل چلن اچھا نہ ہونے کی وجہ سے شردھا نے اس سے شادی سے انکار کر دیا تھا۔

شردھا کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ شادی سے انکار کرنے کی وجہ سے ناراض ویویک شردھا کو بہت پریشان کرتا تھا اور بڑے افسران سے انہیں فون کروا کر پریشان کرتا تھا۔ پولیس نے آئی پی ایس آشیش تیواری سمیت تین افراد کے خلاف خود کشی کے لئے اکسانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے، تاہم پولیس افسران اس معاملہ پر زیادہ بات کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔