قومی خبریں

جئے پور-ممبئی ایکسپریس واقعہ: آر پی ایف کانسٹیبل نے برقع پوش خاتون سے لگوایا تھا ’جئے ماتا دی‘ کا نعرہ، جانچ میں انکشاف

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ کانسٹیبل نے اس سے بہ آواز بلند جئے ماتا دی کا نعرہ لگانے کو کہا تھا، جب خاتون نے اس کی بندوق نیچے کرنے کی کوشش کی تب کانسٹیبل نے گولی مارنے کی دھمکی دی۔

<div class="paragraphs"><p>ممبئی-جئے پور ایکسپریس</p></div>

ممبئی-جئے پور ایکسپریس

 

تصویر سوشل میڈیا

جئے پور-ممبئی ایکسپریس میں گزشتہ 31 جولائی کو ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے جوان نے 4 لوگوں کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس واقعہ کو پیش آئے دو ہفتہ گزر چکا ہے اور اس معاملے میں جاری تفتیش کے دوران کئی حیرت انگیز انکشافات ہو رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گولی چلانے والے آر پی ایف جوان چیتن چودھری نے مسافروں کو بے حد پریشان کیا تھا اور ایک برقع پوش خاتون کو جبراً ’جئے ماتا دی‘ کا نعرہ لگانے کو کہا تھا۔

Published: undefined

انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق واقعہ کی جانچ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کر رہی ہے اور اس وقت ٹرین میں موجود لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ برقع پوش جس خاتون سے بندوق کی نوک پر مذہبی نعرہ لگوایا گیا تھا، اس نے بھی جانچ ایجنسی کے سامنے اپنا بیان درج کرا دیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹرین میں پیش آیا یہ پورا واقعہ قید ہو گیا ہے۔

Published: undefined

جو خبریں سامنے آئی ہیں اس کے مطابق چیتن چودھری نے چلتی ٹرین میں گولی باری کی تھی جس میں اس نے اپنے سینئر اے ایس آئی تلک رام مینا اور 3 دیگر ریل مسافروں کو گولی مار دی تھی۔ اسی حادثہ کے بعد سے کانسٹیبل پولیس کی حراست میں ہے۔ جئے پور-ممبئی ایکسپریس جب پالگھر کے پاس تھی، اس وقت چیتن نے بی-5 کوچ میں بیٹھے اپنے سینئر اے ایس آئی کو گولی مار دی، اور پھر باقی دیگر مسافروں کو چیتن نے الگ الگ کوچ میں گولی ماری تھی۔

Published: undefined

تازہ ترین رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب کانسٹیبل چیتن ہاتھ میں بندوق لیے ٹرین میں بھاگ دوڑ کر رہا تھا تبھی اس نے برقع پہنی ہوئی خاتون کو نشانہ بنایا۔ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ کانسٹیبل نے اس سے بہ آواز بلند جئے ماتا دی کا نعرہ لگانے کو کہا تھا۔ جب خاتون نے اس کی بندوق نیچے کرنے کی کوشش کی تب کانسٹیبل نے گولی مارنے کی دھمکی دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ٹرین میں فائرنگ کرنے کے بعد کانسٹیبل چیتن کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں وہ زور زور سے چیخ رہا تھا۔ پولیس نے آڈیو بھی چیک کیا ہے جو چیتن کی ہی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے اس پورے واقعہ میں آر پی ایف کانسٹیبل پر کئی معاملوں میں کیس درج کیا ہے۔ ان میں سیکشن 153اے، 302، 363، 341، 342 کے علاوہ ریلوے ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت کارروائی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined