اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے مکان گرنے سے دو افراد کی موت، 5 زخمی

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے جوشی مٹھ بلاک کے ہیلنگ قصبے میں 15 اگست کی دیر شام ایک رہائشی عمارت گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

چمولی: اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے جوشی مٹھ بلاک کے ہیلنگ قصبے میں 15 اگست کی دیر شام ایک رہائشی عمارت گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ نے پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کردیا۔ رات بھر جاری ریسکیو آپریشن میں ملبے تلے دبے تمام 7 افراد کو باہر نکال لیا گیا۔ ان میں سے دو لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا اور 5 لوگوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) جوشی مٹھ میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔


اسپتال میں داخل 2 شدید زخمیوں کو بدھ کی صبح ہیلی ایمبولینس کے ذریعے ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تین دیگر زخمیوں کا سی ایچ سی جوشی مٹھ میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں بدری ناتھ میں ایک بیمار مزدور کو بھی اس ہیلی ایمبولینس کے ذریعے ہائر سینٹر بھیجا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔