
سوشل میڈیا
جے پور: راجستھان کے جے پور میں ایک پٹرول پمپ کے قریب ایل پی جی اور سی این جی ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
حادثے کے بعد علاقے کا منظر انتہائی خوفناک ہو گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر کئی گاڑیاں موجود ہیں جو آگ لگنے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ موقع پر 20 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حفاظتی تدابیر کے تحت آس پاس کے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 12 سے 15 افراد جھلسنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ بھانکروٹا علاقے کے ایک نجی اسکول کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما ایس ایم ایس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔
Published: undefined
حادثے پر جے پور کے ڈی ایم جتیندر سونی نے کہا، ’’تقریباً 40 گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ گئی ہیں۔ راحت کاری جاری ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب صرف 1-2 گاڑیاں ہی باقی ہیں۔ اس واقعے میں تقریباً 23-24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined