جگدیپ دھنکھڑ (فائل)، تصویر آئی اے این ایس
نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد جگدیپ دھنکھڑ مسلسل سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ اب خبر ہے کہ جگدیپ دھنکھڑ نے راجستھان اسمبلی میں پنشن کے لیے درخواست دی ہے۔ وہ اجمیر کے کشن گڑھ اسمبلی سیٹ سے 1993 میں کانگریس کے ٹکٹ پر ایم ایل اے رہ چکے ہیں، ایسے میں اب انہوں نے پنشن کے لیے درخواست دی ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق اسمبلی سکریٹریٹ نے جگدیپ دھنکھڑ کی درخواست پر منظوری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اگر ان کی درخواست منظور ہوتی ہے تو انہیں ہر مہینے 42 ہزار روپے کی پنشن اور سابق ایم ایل اے کو ملنے والی دیگر سہولتوں کا فائدہ حاصل ہوگا۔
Published: undefined
جگدیپ دھنکھڑ 91-1989 کے دوران راجستھان میں جھنجھنوں (لوک سبھا اسمبلی حلقہ) سے 9ویں لوک سبھا میں جنتادل سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ 1993 میں راجستھان کے کشن گڑھ سے 10ویں اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ چندرشیکھر حکومت میں وزیر پارلیمانی امور کی ذمہ دار بھی ادا کر چکے ہیں۔ 20 جولائی 2019 کو انہیں مغربی بنگال کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد جگدیپ دھنکھڑ نے 2022 سے 2025 تک ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ کے طور پر اپنی خدمات دیں۔ درمیان میں ہی اس عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے اب سابق ایم ایل اے کے طور پر پنشن کے لیے درخواست دی ہے۔
Published: undefined
ضابطوں کے مطابق جگدیپ دھنکھڑ کو راجستھان سے پنشن ملنی چاہیے۔ ایسے میں انہوں نے درخواست بھیجی ہے۔ راجستھان اسمبلی کے اسپیکر باسودیو دیونانی نے دھنکھڑ کے پنشن سے متعلق درخواست کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی درخواست پر عمل جاری ہے۔
Published: undefined
’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق جگدیپ دھنکھڑ کو راجستھان اسمبلی سے تقریباً 42 ہزار روپے ماہانہ پنشن ملے گی۔ راجستھان میں رہنماؤں کے لیے دوہری اور تہری پنشن کا نظم بھی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ایم پی اور ایم ایل اے دونوں رہ چکا ہے تو اسے دو۔دو پنشن ملے گی۔
Published: undefined
راجستھان میں سابق ایم ایل ایز کو پنشن کے علاوہ کئی دیگر سہولتیں بھی دی جاتی ہیں جس میں ان کے کنبہ کو مفت طبی سہولتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری کاموں یا اسمبلی سے متعلق اسفار کے لیے بھتہ دیا جاتا ہے۔ وہیں اسمبلی کے ذریعہ منعقد تقاریب میں شرکت داری اور دیگر انتظامی سہولت بھی دی جاتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے درمیان ہی جگدیپ دھنکھڑ نے خرابیٔ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نائب صدر جمہوریہ کے اچانک استعفیٰ سے مرکزی حکومت نشانے پر ہے اپوزیشن پارٹیاں مسلسل اس سے استعفیٰ کی وجہ کو لے کر سوال کر رہی ہیں۔ استعفیٰ دینے کے بعد سے ہی جگدیپ دھنکھڑ کسی عوامی تقریب میں نظر نہیں آئے ہیں، اس پر بھی اپوزیشن رہنما تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز