قومی خبریں

راہل کی مودی کو ٹرمپ سے جلد گلے ملنے کی صلاح

نئی دہلی: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے تئیں تبدیل ہوتے موقف کے مدنظر وزی...

Twitter
Twitter 

نئی دہلی: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے تئیں تبدیل ہوتے موقف کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی کو جلد سے جلد ٹرمپ کو گلے لگانے کی صلاح دی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو کسی تاخیر کے بغیر اس سمت فوراً پہل کرنی چاہئے اور جلد ہی ٹرمپ سے گلے ملنا چاہئے ۔

Published: 16 Oct 2017, 7:46 AM IST

کانگریس نائب صدر نے ٹوئیٹ کیاکہ ’’مودی جی جلدی کرو، لگتا ہے صدر ٹرمپ پھر سے گلے لگنا چاہتے ہیں۔ ‘‘ انھوں نے کہاکہ اس ٹوئیٹ کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ ٹوئیٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ’’پاکستان اور اسکے رہنماؤں کے ساتھ پہلے سے زیادہ اچھے رشتے بنانے شروع کردئے ہیں۔ کئی موقعوں پر ملے انکے تعاون کے لئے انکا شکریہ اداکرتاہوں ۔‘‘

Published: 16 Oct 2017, 7:46 AM IST

ایک دیگرٹوئیٹ میں راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں کو مہاراشٹر کے ناندیڑ کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو ملی زبردست فتح کے لئے مبارک باد دی ہے۔

Published: 16 Oct 2017, 7:46 AM IST

دریں اثنا پارٹی نے بھی پنجاب کے گرداس پور لوک سبھا سیٹ پر ہوئے انتخاب میں پارٹی امیدوار سنیل جاکھڑ اور کیرالہ کی وینگارااسمبلی سیٹ پر کانگریس کی قیادت والے اتحاد کے امیدوار کی جیت پر خوشی ظاہر کی۔

Published: 16 Oct 2017, 7:46 AM IST

&nbsp; &nbsp; &nbsp; &nbsp; &nbsp; اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔&nbsp; &nbsp;

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Oct 2017, 7:46 AM IST