قومی خبریں

اسرو نے رقم کردی تاریخ! ’ باہو بلی‘ راکٹ سے سب سے وزنی سیٹلائٹ ’بلیو برڈ بلاک-3‘ لانچ

یہ راکٹ ہندوستان کی خلائی صلاحیتوں کی علامت ہے اور اسے مستقبل کے گگن یان انسانی مشن کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ یہ مشن اسرو کے کمرشیل لانچیز میں ایک معیار قائم کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@isro</p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @isro

 

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی کامیابی میں بدھ کی صبح 8:55 بجے ایک اور باب کا اضافہ ہوا جب اس نے اپنے سب سے طاقتور راکٹ ایل وی ایم 3 سے امریکی کمپنی اے ایس ٹی اسپیس موبائل کی بلو برڈ بلاک ۔2 مواصلاتی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا۔ یہ اس راکٹ کی چھٹی آپریشنل پرواز (ایل وی ایم 3۔ ایم 6) ہے۔

Published: undefined

یہ مشن نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) اور اے ایس ٹی اسپیس موبائل کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔ اس مشن سے لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) میں دنیا کا سب سے بڑا کمرشیل مواصلاتی سیٹلائٹ تعینات ہوگا جو خلا سے عام اسمارٹ فون کو براہ راست تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔

Published: undefined

بلیو برڈ بلاک-2 اے ایس ٹی اسپیس موبائل کی اگلی نسل کے مواصلاتی سیٹلائٹس سیریز کا حصہ ہے۔ اس سیٹلائٹ کو دنیا بھر کے ان علاقوں میں موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں زمینی نیٹ ورک ناقابل رسائی ہیں۔ اس کی کئی خصوصیات ہیں جیسے اس کا وزن تقریباً 6100 سے 6500 کلوگرام (یہ ایل وی ایم 3 کے ذریعہ ہندوستانی سرزمین سے لانچ کیا گیا اب تک کا سب سے بھاری پے لوڈ ہے)۔

Published: undefined

اس میں 223 مربع میٹر (تقریباً 2,400 مربع فٹ) کا مرحلہ وار سرنی اینٹینا لگا ہے، جو اسے زمین کے کم مدار میں تعینات سب سے بڑا کمرشیل مواصلاتی سیٹلائٹ بناتا ہے۔ اس کی صلاحیت کی بات کریں تو یہ 4 جی اور 5جی  نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے اور معیاری اسمارٹ فونز کو سیدھے خلا سے تیز رفتار براڈ بینڈ فراہم کرے گا۔ وہیں رفتار کے لحاظ سے یہ فی کوریج سیل میں 120 ایم بی پی ایس تک ڈیٹا اسپیڈ جو وائس کال، ویڈیو کال، ٹیکسٹ، اسٹریمنگ اور ڈیٹا سروسز کو سپورٹ کرتی ہے۔

Published: undefined

اس نئے مشن کا مقصد یہ ہے کہ یہ سیٹلائٹ اے ایس ٹی اسپیس موبائل کے عالمی نیٹورک کا حصہ ہے، جو دنیا بھر میں 7/24 کنیکٹویٹی فراہم کرے گا۔ اس سے دوردراز کے علاقوں، سمندروں اور پہاڑوں میں بھی موبائل نیٹ ورک پہنچے گا۔ اس سے پہلے کمپنی نے ستمبر 2024 میں بلیو برڈ 1-5 سیٹلائٹس لانچ کیا تھا، جو امریکہ اور کئی دوسرے ممالک کو مسلسل انٹرنیٹ کوریج فراہم کر رہا ہے۔ بلاک 2 اس سے 10 گنا زیادہ بینڈوتھ کی گنجائش والا ہے۔

Published: undefined

یہ راکٹ ہندوستان کی خلائی صلاحیتوں کی علامت ہے اور اسے مستقبل کے گگن یان انسانی مشن کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ یہ مشن اسرو کے کمرشیل لانچیز میں ایک معیار قائم کرے گا۔ اے ایس ٹی اسپیس موبائل دنیا کا پہلا خلائی بیسڈ سیلولر براڈ بینڈ نیٹ ورک بنا رہا ہے جو اسٹار لنک جیسی سروسیز کا مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان سے لانچ ہونے سے اسرو کی عالمی لانچ سروسیز کو تقویت ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined