قومی خبریں

بین المذاہب شادی: جوڑا اگر نہیں چاہتا تو ان کی تفصیلات عام نہ کی جائیں، الہ آباد ہائی کورٹ

عدالت نے کہا کہ کسی کی مداخلت کے بغیر اپنے شریک حیات کا انتخاب کرنا بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ اسپیشل میرج ایکٹ کے ایک معاملہ میں عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ سنایا۔

الہ آباد ہائی کورٹ، لکھنؤ بنچ، تصویر آئی اے این ایس
الہ آباد ہائی کورٹ، لکھنؤ بنچ، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنو: اتر پردیش میں بین المذاہب شادیوں کے رجسٹریشن کے حوالہ سے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے شادیوں سے قبل نوٹس چسپاں کرنے اور اس پر اعتراضات طلب کرنے کو غلط قرار دیا ہے۔ عدالت نے اسے آزادی اور رازداری کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Published: undefined

عدالت نے کہا کہ کسی کی مداخلت کے بغیر اپنے شریک حیات کا انتخاب کرنا بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ اسپیشل میرج ایکٹ کے ایک معاملہ میں عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ سنایا اور ایک مہینے تک شادی کرنے والے جوڑے کے فوٹو اور تفصیلات کو نوٹس بورڈ پر لگانے کی پابندی کو ختم کر دیا۔

Published: undefined

فیصلہ میں کہا گیا کہ شادی کرنے کے خواہاں لڑکا اور لڑکی اگر تحریری طور پر یہ درخواست پیش کرتے ہیں کہ ان کی تفصیلات نوٹس بورڈ پر چسپاں نہ کی جائیں تو اس درخواست کو قبول کر کے ان کے بنیادی حق کی حفاظت کی جائے۔ تاہم میرج افسر کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ دونوں فریقین کی شناخت، عمر اور دیگر حقائق کی تصدیق کرے۔ عدالت نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ اس طرح کے اقدام صدیوں پرانے ہیں جو نوجوان نسل کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کرنے کے مترادف ہے۔

Published: undefined

اسپیشل میریج ایکٹ 1954 کے تحت بین المذاہب شادی کے معاملہ میں ضلع میرج آفیسر کے یہاں 30 دن تک نوٹس چسپاں کر کے اعتراض ظاہر کرنے کا وقت دیا جاتا ہے۔ اس دوران اگر شادی کے حوالہ سے کوئی اعتراض ظاہر کرتا ہے تو اس پر غور کیا جاتا تھا۔

Published: undefined

الہ آباد ہائی کورٹ کے جج وویک چودھری نے کہا کہ اس قانون کی وجہ سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ یہ فیصلہ ایسی خاتون کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سنایا گیا جس نے ہندو سے شادی کے لئے اپنے مذہب کو ترک کر دیا۔

Published: undefined

عرضی گزار صفیہ سلطان نے ابھیشیک کمار پانڈے سے شادی کے بعد اپنا نام سمرن رکھ لیا ہے۔ ہائی کورٹ نے سماعت پوری ہونے کے بعد 14 دسمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ بدھ کے روز ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے معاملہ کا تصفیہ کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو