قومی خبریں

مہنگائی سے غریبوں کی دیوالی پھیکی اور بے مزہ رہے گی: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں آلو اور پیاز کی آسمان چھوتی قیمتوں کے بعد اب خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اس بار غریبوں کی دیوالی پھیکی رہے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں آلو اور پیاز کی آسمان چھوتی قیمتوں کے بعد اب خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اس بار غریبوں کی دیوالی پھیکی اور بے مزہ رہے گی۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان سپریا سری نیت نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آلو پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں پہلے ہی غریبوں کی پہنچ سے دور تھیں ، لیکن اب خوردنی تیل کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں ، جس کی وجہ سے غریبوں کی دیوالی اس بار پھیکی ہی رہے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمتیں 33 سے بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی ہیں۔ یہ غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور یہ حالات حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ سرسوں، سویا بین اور دوسرے خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے غریبوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت دنیا کے تمام بڑے ممالک میں سب سے کمزور ہے اور حکومت کووڈ 19وغیرہ کا سہارا لے کر ذمہ داری اٹھانے سے نہیں بچ سکتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined