قومی خبریں

نہیں گھٹ رہی مہنگائی! فروری ماہ میں ’نان ویج تھالی‘ کی قیمت پھر بڑھی، کریسل کی رپورٹ میں انکشاف

رپورٹ کے مطابق نان ویج تھالی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ برائلر چکن کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کی تازہ مثال فروری ماہ میں ’نان ویج‘ تھالی کی بڑھی ہوئی قیمت ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نان ویج تھالی کی قیمت تقریباً 6 فیصد بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ ایک اچھی خبر یہ ضرور ہے کہ ویج تھالی کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ یہ دعویٰ کریسل نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔ کریسل کی رپورٹ کے مطابق ویج تھالی کی قیمت میں کمی کی اہم وجہ ٹماٹر اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوئی کمی ہے، جبکہ نان ویج تھالی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ برائلر چکن کی قیمتوں میں اضافہ رہا۔

Published: undefined

کریسیل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’’فروری میں ٹماٹر کی کم قیمتوں کے درمیان ویج تھالی کی قیمت میں سال بہ سال کمی آئی ہے۔ دوسری جانب برائلر چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نان ویج تھالی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔‘‘ رپورٹ یہ بھی درج ہے کہ فروری میں ٹماٹر کی قیمت ایک سال قبل کے 32 روپے فی کلوگرام سے 28 فیصد کم ہو کر 23 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ یہ کمی بازار میں ٹماٹر کی آمد میں 20 فیصد اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی 11 فیصد کی کمی آئی ہے، جس سے مزید راحت ملی ہے۔ دہلی میں 14.2 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت گزشتہ سال کے 903 روپے سے کم ہو کر 803 روپے ہو گئی ہے۔

Published: undefined

حالانکہ ویج تھالی کی قیمت میں مجموعی کمی دیگر اہم اجزاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے محدود رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے پیاز کی قیمتوں میں 11 فیصد، آلو کی قیمتوں میں 16 فیصد اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان اجزاء کی قیمتوں میں اضافے نے ویج تھالی کی قیمت میں تیزی سے کمی کو روک دیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب، برائلر چکن کی قیمتوں میں سال بہ سال 15 فیصد کے اضافے کی وجہ سے نان ویج تھالی زیادہ مہنگی ہو گئی۔ نان ویج تھالی کی قیمت میں برائلر چکن کا حصہ تقریباً 50 فیصد ہوتا ہے اور اس کی قیمت میں اضافہ گزشتہ سال کی کم قیمت کی بنیاد کے سبب ہوا، جب زیادہ سپلائی کی وجہ سے قیمتیں کم ہو گئی تھیں۔ اس کے علاوہ برائلر مرغیوں کے لیے فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مکئی کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر 6 فیصد کا اضافہ ہوا، جس سے مجموعی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جنوبی ہندوستان میں برڈ فلو کے خدشات کے درمیان کمزور طلب کی وجہ سے فروری میں برائلر چکن کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کی کمی آئی ہے۔ ان اتار چڑھاؤ کے باوجود، خوراک کی بڑھتی قیمتیں گھریلو بجٹ کو بگاڑنے میں ایک اہم وجہ بنی ہوئی ہیں۔ آنے والے مہینوں میں سپلائی کی صورتحال میں مزید تبدیلی خوراک کی قیمتوں کو متاثر کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined