قومی خبریں

دہلی سے لیہ جا رہی انڈیگو کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث واپس لوٹی، تمام مسافر محفوظ

انڈیگو کی دہلی سے لیہ جانے والی پرواز 6ای 2006 کو تکنیکی خرابی کے باعث دہلی واپس لانا پڑا۔ پرواز میں سوار 180 افراد محفوظ رہے، ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی سے لیہ جانے والی انڈیگو ایئرلائنز کی پرواز 6ای 2006 کو جمعرات کی صبح اس وقت دہلی واپس لانا پڑا جب پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کی اطلاع ملی۔ یہ پرواز صبح ساڑھے چھ بجے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی اور اس کی منزل لیہ کا کشوک بَقُولا رِمپوچے ایئرپورٹ (آئی ایکس ایل) تھی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق پرواز کا آغاز معمول کے مطابق ہوا، تاہم لیہ کے قریب پہنچنے سے کچھ وقت قبل طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس کی گئی۔ پائلٹ نے فوری طور پر حالات کا جائزہ لیا اور حفاظتی اقدامات کے تحت دہلی واپسی کا فیصلہ کیا۔ طیارے نے دہلی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی، جہاں تمام 180 مسافروں اور عملے کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، طیارے میں کسی قسم کی ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر اسے واپس لانا مناسب سمجھا گیا۔

Published: undefined

انڈیگو ایئرلائنز نے اس واقعے کے بعد ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرواز کے دوران کوئی ایمرجنسی ڈکلیئر نہیں کی گئی تھی اور تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا۔ ایئرلائن نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی اس واقعے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گی۔

آخری اطلاع موصول ہونے تک انڈیگو نے طیارے کی واپسی اور تکنیکی خرابی کی نوعیت کے بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی تھی۔ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے تھے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ لیہ جیسے دشوار گزار علاقے میں ایوی ایشن سروسز موسم اور تکنیکی پیچیدگیوں کے باعث اکثر متاثر ہوتی رہتی ہیں۔ تاہم، اس طرح کے فوری ردعمل سے ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچا لیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • روس نے یوکرین پر پھر کر دیا خوفناک حملہ، کیف پر داغی گئیں 550 میزائلیں اور ڈرون، درجنوں افراد زخمی