قومی خبریں

ہماچل پردیش میں کھلا ملک کا پہلا خواتین پر مبنی ریسٹورینٹ ’شی ہاٹ‘، جمعہ کو ہوگا افتتاح

ناہن-شملہ شاہراہ پر موجود ’شی ہاٹ‘ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ’ویسٹ مینجمنٹ‘ یعنی باقی بچی چیزوں کے دوبارہ استعمال کا انتظام ہوگا۔ کسی بھی چیز کو پھینکا نہیں جائے گا، اسے ’ری-یوز‘ کے لائق بنایا جائے گا۔

تصویر بشکریہ بھاسکر ڈاٹ کام
تصویر بشکریہ بھاسکر ڈاٹ کام 

خواتین کو خود مختار بنانے اور انھیں روزگار سے جوڑنے کے لیے ہندوستان میں لگاتار کوششیں ہو رہی ہیں۔ اس ضمن میں ملک کا پہلا خواتین پر مبنی ریسٹورینٹ ’شی ہاٹ‘ (She Haat) کے نام سے ہماچل پردیش کے پچھاد اسمبلی حلقہ میں کھولا گیا ہے۔ سرمور ضلع انتظامیہ کی کوششوں سے یہ ’شی ہاٹ‘ تیار کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو مضبوط و خود مختار بنایا جا سکے۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر اس ریسٹورینٹ کا 11 دسمبر یعنی جمعہ کے روز ’ورچوئل‘ طریقے سے افتتاح کریں گے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق پچھاد اسمبلی حلقہ کی باگ پشوگ پنچایت میں تیار اس ’شی ہاٹ‘ کو بنانے میں تقریباً 57 لاکھ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ یہ ریسٹورینٹ علاقے کی 25 خواتین سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ چلایا جائے گا اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ریسٹورینٹ میں سارا کام خواتین کے ہی ذمہ ہوگا۔ گویا کہ مردوں کے بغیر چلنے والا یہ ہندوستان کا پہلا ریسٹورینٹ ہوگا۔

Published: undefined

’شی ہاٹ‘ میں لوگوں کو پہاڑی کھانوں کا ذائقہ ملے گا اور اس کے علاوہ پہاڑوں میں پیدا ہونے والی سبزیوں و دالوں کا مزہ بھی سیاح اٹھا پائیں گے۔ ناہن-شملہ شاہراہ پر موجود اس ریسٹورینٹ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں ’ویسٹ مینجمنٹ‘ یعنی باقی بچی چیزوں کے دوبارہ استعمال کا انتظام ہوگا۔ یہاں کسی بھی چیز کو پھینکا نہیں جائے گا، بلکہ اسے ’ری-یوز‘ کر کے کام میں لایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined