قومی خبریں

2023 میں ہندوستان کرے گا آئی او سی سیشن کی میزبانی، 40 سال بعد جیتی بولی

آئی او سی کا 139واں اجلاس سال 2023 میں مجوزہ ہے جس کی بولی ہفتہ کو ہندوستان نے جیتی ہے، ہندوستان میں اس کا انعقاد ممبئی میں ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان نے آئندہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اجلاس کی میزبانی کے لیے بولی جیت لی ہے۔ گزشتہ چالیس سالوں میں یہ پہلا موقع ہوگا جب آئی او سی کا اجلاس ہندوستان میں منعقد ہوگا۔ آئی او سی کا 139واں اجلاس سال 2023 میں مجوزہ ہے جس کی بولی ہفتہ کے روز ہندوستان نے جیتی ہے۔ ہندوستان میں اس کا انعقاد ممبئی میں ہوگا۔

Published: undefined

آئی او سی کی رکنیت نیتا امبانی، ہندوستانی اولمپک ایسو سی ایشن (آئی او اے) کے سربراہ ڈاکٹر نرندر بترا، مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر اور ہندوستان کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈل فاتح (بیجنگ 2008، نشانہ بازی) ابھینو بندرا کی موجودگی والے ہندوستانی نمائندہ وفد نے آئی او سی اجلاس کے دوران ورچوئل طور سے آئی او سی اراکین کے سامنے بولی پیش کی اور ہندوستان کو 2023 میں ہونے والے آئی او سی اجلاس کی میزبانی کو لے کر ہوئی ووٹنگ میں قابل قبول 76 ووٹوں میں سے 75 ووٹ ملے۔ 2023 اجلاس ممبئی کے ’جیو ورلڈ کنونشن سنٹر‘ میں ہوگا۔ آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان میں چار دہائیوں بعد آئی او سی اجلاس کا انعقاد ہوگا۔ گزشتہ اجلاس 1983 میں ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined