قومی خبریں

ہندوستان نے پاکستان کو دی وارننگ، کہا "پی او کے خالی کرو، ورنہ..."

میجیتو ونیتو نے ہندوستان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر کے ان سبھی علاقوں کو خالی کردینا چاہیے جہاں اس نے غیرقانونی طور سے قبضہ کر رکھا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نیویارک: ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کو محض واحد تنازعہ قرار دیتے ہوئے تلخ لہجے میں پڑوسی ملک سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو پوری طرح سے خالی کرے اور ایک عام ملک بننے کے لئے دہشت گردوں کو اخلاقی، مالی اور دیگر طرح سے حمایت دینا بند کرے۔

Published: undefined

ہندوستان نے اقوام متحدہ کے 75 ویں سیشن میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کو یہ وارننگ دی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سکریٹری میجیتو ونیتو نے ہندوستان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر کے ان سبھی علاقوں کو خالی کردینا چاہیے جہاں اس نے غیرقانونی طور سے قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر میں اب صرف ایک ہی واحد تنازعہ وہاں کے اس حصے سے جڑا ہے جو ابھی پاکستان کے قبضے میں ہے۔‘‘ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر ہندوستان کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور وہاں نفاذ قانون ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

Published: undefined

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اپنے خطاب کے دوران کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان مخالف بیان دیا تھا جس کا ہندوستان نے سخت اعتراض کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پانچ اگست 2019 کو کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے والے فیصلے کو رد کرنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کے فوراً بعد ٹوئٹ کیا اور اسے ایک نیا اسٹریٹیجک پینترہ بازی قرار دیتے ہوئے ان کی تقریر کو شاطرانہ جھوٹ، ذاتی حملے اور جنگ کے لئے بھڑکانے والا قرار دیا۔‘‘

Published: undefined

وینیتو نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسلسل ایسے ڈنگ ہانکنے والوں کے بارے میں سنا ہے جس کے پاس خود دکھانے کے لئے کچھ نہیں ہے اور اس کے پاس بولنے کے لئے کوئی کامیابی نہیں ہے اور نہ ہی دنیا کے لئے کوئی اچھا مشورہ ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے اس اقوام متحدہ کے اسٹیج پر جھوٹ، ذاتی مداخلت اور جنگ کے لئے بھڑکاؤ جیسے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

پاکستانی وزیراعظم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج زہر اگلنے والے یہ وہی لیڈر ہیں جنہوں نے 2019 میں عوامی طور سے قبول کیا ہے کہ ان کے ملک میں ابھی بھی تقریباً 30-40 ہزار دہشت گرد ہیں جنہوں نے پاکستان کے ذریعہ تربیت حاصل کی ہے اور ان دہشت گردوں نے افغانستان اور ہندوستان کے جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کو انجام دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined