قومی خبریں

تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر جھڑپوں میں 32 ہلاکتیں، ہندوستانی سفارتخانوں کی تازہ سفری ہدایات جاری

تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر جاری جھڑپوں میں 32 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، ہندوستان نے دونوں ممالک میں اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کی ہیں

<div class="paragraphs"><p>کمبوڈیا کے سینیٹ کے صدر ہن سین ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے / Getty Images</p></div>

کمبوڈیا کے سینیٹ کے صدر ہن سین ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے / Getty Images

 
STR

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جاری جھڑپوں کے باعث صورتحال خطرناک رخ اختیار کر گئی ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے اور 130 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں موجود ہندوستانی سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں، جن میں سرحدی علاقوں سے مکمل طور پر دور رہنے، احتیاط برتنے اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری رابطہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Published: undefined

ہفتے کے روز کمبوڈیا کی وزارت دفاع کی ترجمان مالی سوچیتا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 کمبوڈین شہری اور فوجی ہلاک ہوئے، جس کے بعد دونوں ممالک میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ ان میں کم از کم 13 تھائی شہری، 6 فوجی، اور کمبوڈیا کے 8 شہری و 5 فوجی شامل ہیں۔

کمبوڈین حکام کے مطابق، ایک شخص بدھ مت کے ایک پاگوڈا میں چھپ کر بیٹھا تھا، جب جمعرات کو تھائی توپ خانے کے حملے میں مارا گیا۔ علاوہ ازیں، کمبوڈیا کے سرحدی علاقوں میں 50 سے زائد شہری اور 20 سے زیادہ فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔ تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ کمبوڈین حملوں میں ان کے 29 فوجی اور 30 عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تھائی لینڈ نے سرحدی علاقوں کے 8 اضلاع میں مارشل لا نافذ کر دیا ہے، جبکہ 138,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، کمبوڈیا کے صوبہ پریاہ ویہیئر سے بھی تقریباً 20,000 افراد کو نکالا گیا ہے۔

ان تمام پیش رفتوں کے بعد فنوم پین میں واقع ہندوستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا، ’’تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر جاری کشیدہ حالات کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سرحدی علاقوں کا سفر نہ کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فنوم پین میں واقع ہندوستانی سفارتخانے کے نمبر +855 92881676 پر رابطہ کریں یا cons.phnompenh@mea.gov.in پر ای میل کریں۔‘‘

Published: undefined

اسی طرح، تھائی لینڈ میں واقع ہندوستانی سفارتخانے نے بھی ایک تازہ سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور مقامی حکام سے تازہ ترین معلومات لینے کی تاکید کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک نے فوری طور پر بات چیت کا راستہ نہ اپنایا تو خطے میں ایک وسیع تصادم کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے، جس کے اثرات نہ صرف جنوب مشرقی ایشیا بلکہ خطے کے دیگر ممالک پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined