قومی خبریں

مودی اپنی کمزوری کو ہندوستانی عوام کے مفادات پر غالب نہیں آنے دیں: راہل گاندھی

امریکی ٹیرف کے جواب میں، ہندوستان  نے کہا ہے کہ "یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ امریکہ نے ہندوستان پر اضافی ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان  پر  اضافی محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد ہندوستان نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ہندوستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "حالیہ دنوں میں، امریکہ نے روس سے ہندوستان کی تیل کی درآمد کو نشانہ بنایا ہے۔ ہم نے پہلے ہی ان مسائل پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ ہماری تیل کی درآمدات مارکیٹ پر مبنی ہیں اور اس کا بنیادی مقصد 140 کروڑ ہندوستانیوں کی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔"

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ امریکہ نے ہندوستان پر ایسے اقدامات کے لیے اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں اپنا رہے ہیں۔ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ اقدامات غیر منصفانہ ہیں۔ ہندوستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔"

Published: undefined

امریکہ کی جانب سے ٹیرف کے اعلان کے بعد راہل  گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "ٹرمپ کا50  فیصد ٹیرف اقتصادی بلیک میل ہے۔ یہ ہندوستان کو غیر منصفانہ تجارتی معاہدے میں دھونس دینے کی کوشش ہے۔ وزیر اعظم مودی کو اپنی کمزوری کو ہندوستانی عوام کے مفادات پر غالب نہیں آنے دینا چاہیے۔"

Published: undefined

اس حکم کی بنیاد سال 2022 میں اعلان کردہ قومی ایمرجنسی ہے، جس میں یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے پیش نظر امریکہ نے روسی تیل کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔ اب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اس پابندی کو نظرانداز کرتے ہوئے روس سے تیل خریدنا جاری رکھے ہوئے ہے جس سے روس کو معاشی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ٹیرف ہندوستان پر عائد کی گئی ہے۔

Published: undefined

نئے آرڈر کے مطابق یہ اضافی ڈیوٹی 21 دن بعد یعنی 27 اگست 2025 سے نافذ العمل ہو گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان سے امریکہ بھیجی جانے والی اشیا جو 27 اگست سے درآمد کی جائیں گی ان پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ تاہم وہ سامان جو اس تاریخ سے پہلے جہاز پر لاد چکے ہوں گے اور جو 17 ستمبر 2025 سے پہلے امریکہ پہنچ جائیں گے وہ اس ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined